سرچ کریں

Displaying 1741 to 1750 out of 2878 results

1741

مخصوص دعا پڑھنے سے قضائے عمری معاف ہونا

سوال: ایک دعا ہے: "لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین، لا الہ الا اللہ الحکم العدل المتین، و ربنا ورب آبائنا الاولین، لا الہ الا انت سبحنک انی کنت من الظلمین، لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک و لہ الحمد یحیی و یمیت و ھو حی دائما ابدا لا یموت بیدہ الخیر و الیہ المصیر و ھو علی کل شیئ قدیر۔" کیا یہ دعا پڑھنے سے قضا نمازیں یعنی قضائے عمری معاف ہوجاتی ہے؟

1741
1742

رکوع میں شامل ہونے کے لیے کتنا قیام ضروری ہے؟

سوال: اگر کوئی شخص فرض نماز کی جماعت میں شریک ہونے کے لیے آئے اور امام کو قیام کے علاوہ کسی اور حالت(مثلاً رکوع) میں پائے تو اس صورت میں تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد کم از کم بقدرِ ایک تسبیح قیام میں رہنا ضروری ہے یا حالت قیام میں تکبیر تحریمہ کہہ کر فوراً شریک ہو جائے تب بھی درست ہے ؟ اس کے متعلق کیا تفصیل ہے، رہنمائی فرمائیں ۔

1742
1743

محلے کی مسجد میں جماعت ہو جائے تو کہاں نماز پڑھنا افضل ہے؟

سوال: اگر محلے کی مسجد میں جماعت ہوجائے تو پھر بھی مسجد میں نماز پڑھنا افضل ہے یا گھر میں؟

1743
1744

دوسری رکعت میں کچھ سورتیں چھوڑ کر قراءت کرنا

سوال: قضا نماز کی پہلی رکعت میں سورہ کوثر اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھی تو یوں نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

1744
1745

غسل کر کے نماز پڑھی بعد میں محسوس ہوا کہ دانتوں میں کچھ رہ گیا ہے، تو کیا حکم ہے

سوال: اگر کسی پر غسل فرض ہوا، پھر اس نے اچھے انداز میں مطمئن ہو کر غسل کیا، بعدِ غسل نماز پڑھی، نماز کے بعد اس نے محسوس کیا کہ دانت میں کچھ رہ گیاہے، اس صورت میں اس کا غسل اور نماز ہو گئی یا نہیں؟

1745
1746

ایام تشریق میں جمعہ کی نماز کے بعد تکبیر تشریق پڑھنے کا حکم

سوال: ایام تشریق میں کیا جمعہ کی نماز کے بعد بھی تکبیر تشریق پڑھی جائے گی؟

1746
1747

اللہ پاک کے درود بھیجنے کا معنیٰ و مطلب کیا ہے ؟

سوال: بعض مقررین حضرات درود پاک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس طرح کہتے ہیں کہ نماز اللہ نہیں پڑھتا ، مگر ہمیں حکم ہے؛روزہ اللہ نہیں رکھتا مگر ہمیں حکم ہے ؛ زکوۃ اللہ نہیں دیتا مگر ہمیں حکم ہے،لیکن دُرود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے۔اس حوالے سے یہاں دو سوال ہیں: ایک یہ کہ دُرود كا معنیٰ تو دعا کرنا ہوتا ہے تو اللہ عزوجل کے لیے دعا کرنے کا معنی کیسے درست ہوگا؟ اللہ عزوجل کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے کیا معنی ہیں؟ اور دوسرا یہ کہ کیااس طرح کہنا درست ہے کہ دیگر اعمال نماز ،روزہ،زکوۃ اللہ نہیں کرتا،ہمیں حکم دیتا ہے،لیکن درود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے؟

1747
1748

دل میں نماز کو ظُلم سمجھنا نیز اس خیال کو بُرا بھی جاننا

سوال: اگر کوئی شخص دل ہی دل میں یہ سوچے کہ نماز ظلم ہے، لیکن اس بات کو برا ہی سمجھے تو کیا حکم ہوگا؟

1748
1749

کیا فرض نماز کی آخری دورکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مندرجہ ذیل سوالات کے بارے میں کہ: (۱)فرائض کی آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنے کا کیا حکم ہے ،اگر کسی نے نہ پڑھی تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی ؟ (۲)انہی دو رکعتوں میں اگر کوئی فاتحہ کے ساتھ سورت بھی ملاتا ہے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟ سائل :گلریز عطاری(واہ کینٹ)

1749
1750

دنياوی تعليم کی وجہ سے جماعت چھوڑنا کيسا؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر اسکول کے قریب ہی محلے کی مسجد ہو، لیکن اگر جماعت سے نماز پڑھنے جائیں گے ، تو انگلش کا لیکچر نکل جائے گا ، تو کیا اس مجبوری میں جماعت چھوڑ سکتے ہیں؟ سائل: طیب (جوہر ٹاؤن، لاہور)

1750