سرچ کریں

Displaying 201 to 210 out of 2838 results

201

دہ در دہ سے کم پانی کب مستعمل ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ پچھلے دنوں ہمارے ہاں کافی بارش ہوئی تو ہم نےگھر میں رکھے ہوئے فارغ ڈرم میں بارش کا پانی بھرلیا کہ وضو وغیرہ میں استعمال کریں گے اور پھر ہم استعمال بھی کرتے رہے، ایک دن جب میں فجر کی نماز کے بعد واپس آیا تو بچوں کی امی نے پوچھا کہ آپ نے وضو کس پانی سے کیا؟ میں نے بتایا کہ ڈرم کے پانی سے،تو انہوں نے بتایا کہ رات کو میں نے غلطی سے بے وضو ہاتھ اس میں دھو لیے تھے، آپ سوئے ہوئے تھے تو اس وقت نہیں بتایا، یہی ذہن تھا کہ جب فجر میں اٹھیں گے تو بتادوں گی۔اس صورت میں میری فجر کی نماز ہوئی یا نہیں؟ نوٹ: ڈرم دہ در دہ سے چھوٹا ہے اوربچوں کی والدہ اگرچہ عام عورتوں کی طرح شرعی معاملات میں کوتاہی کرجاتی ہیں مگر ان کی اس بات پر میرا بھی غالب گمان یہ ہے کہ وہ درست کہہ رہی ہے؟

201
202

بلی کے جوٹھے پانی سے وضو ہوسکتا ہے یا نہیں؟

سوال: بلی کے چھوڑے ہوئے جوٹھے پانی سے وضو ہو سکتا ہے یا نہیں؟

202
203

رجب میں روزہ نہ رکھنے سے متعلق حدیث پاک کی وضاحت

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کا کہناہے کہ رجب کے مہینے میں روزے نہیں رکھنے چاہییں،اپنے اس قول پرمصنف ابن ابی شیبہ کی اس روایت کو بطور دلیل پیش کرتا ہے :’’عن خرشۃبن الحر،قال:رایت عمریضرب اکف الناس فی رجب،حتی یضعوهافی الجفان،ویقول:کلوا،فانماهوشهرکان یعظمہ اهل الجاهلیۃ‘‘ ترجمہ:خرشہ بن حررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں،میں نے حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کولوگوں کوکھانے سے ہاتھ روکنے پرمارتے ہوئے دیکھا،یہاں تک کہ اُن کے لیے کھانا رکھ دیا جاتا ( اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ) فرماتے :’’ کھاؤ ‘‘ کیونکہ یہ وہ مہینہ ہے جس کی زمانہ جاہلیت میں تعظیم کرتے تھے ۔(مصنف ابن ابی شیبہ ،حدیث نمبر 9758)مزید یہ کہتاہے کہ جن روایات میں رجب کے مہینے میں روزے رکھنے کے فضائل کاذکر ہے ، وہ روایات ضعیف ہیں، لہٰذاان پر عمل نہیں کرناچاہئے ۔ اس تناظر میں چند سوالا ت کے جوابات مطلوب ہیں: (1)رجب کے روزوں کاکیاحکم ہے ؟ (2) کیارجب کے روزوں کے فضائل سے متعلق ساری روایات ضعیف ہیں؟ (3)جوضعیف ہیں وہ تعددطرق سے حسن ہوتی ہیں یانہیں ؟اگرنہیں ہوتیں ، توان پرعمل کرناکیساہے؟ (4)زید نے جو روایت بیان کی ہے ، اس کاکیاجواب ہے؟

203
204

حدیث تین مسجدوں کے علاوہ کسی کی طرف سفر نہ کیا جائے کی وضاحت

سوال: ثواب کی نیت سے صرف تین مساجد کی طرف سفر کرنا جائز ہے، اس مفہوم والی حدیث کی وضاحت فرمائیں، نیز کیا اس حدیث کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر اولیاء کے مزارات پر زیارت کی نیت سے سفر کرنا حرام ہے ؟

204
205

مرد کی اگلی شرمگاہ میں پانی چلا جائے تو روزے کا حکم

سوال: میں پیشاب کرنے کے بعد اگلی شرمگاہ دھو رہا تھا، مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اگلی شرمگاہ میں شاید پانی کا کوئی قطرہ چلا گیا ہے، تو کیا روزہ کی حالت میں مرد کی اگلی شرمگاہ میں پانی چلے جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، رہنمائی فرما دیں۔

205
206

کیا عورت کے خوشبو لگانے سے غسل لازم ہو جاتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں لکھا تھا کہ اگر عورت خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلے،تو اس پر غسلِ جنابت کی طرح غسل کرنا لازم ہے،تاکہ اس کی نماز قبول ہو ۔ حوالے کے طور پر یہ حدیث پاک لکھی تھی کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ایک خوشبو لگی ہوئی عورت گزری ، تو انہوں نے اس سے پوچھا: تم کہاں جا رہی ہو، اے اللہ کی بندی؟اس نے جواب دیا: مسجد جا رہی ہوں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: کیا تم نے خوشبو لگائی ہے؟عورت نے کہا: ہاں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلمنے فرمایا: جو بھی عورت خوشبو لگا کر مسجد جانے کے لیے نکلے ، اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں فرمائے گا ،جب تک وہ واپس آ کر اسی طرح نہ دھولے ،جیسے جنابت کا غسل کرتی ہے۔(مسند احمد)۔اس ضمن میں چند سوالات ہیں:(۱)کیا واقعی ایسی کوئی حدیث پاک ہے(۲)اگر ہے تو کیا عورت پر خوشبو لگانے کے سبب غسل کرنا لازم ہوجاتا ہے؟(۳)کیا عورت خوشبو نہیں لگاسکتی؟

206
207

روزے میں انجیکشن لگوانے کا حکم

جواب: پانی چڑھایا یا حقنہ لیا یا کان میں پانی ڈالا، جو کہ معدہ (یا معدہ تک جانے والے اندرونی راستوں ) یا دماغ تک پہنچ گیا ، تو روزہ ٹوٹ گیا ، بہرحال وہ چیز ...

207
208

نیند کی وجہ سے آنکھوں سے نکلنے والا پانی پاک ہے یا ناپاک؟

سوال: آنکھ سے نیند کی وجہ سے جو پانی نکلے وہ پاک ہے یا ناپاک؟کپڑوں پر لگ جائے،تو کیا حکم ہے؟

208
209

دھوپ کے گرم پانی سے وضو یا غسل کرنا

سوال: پلاسٹک کی ٹینکی میں دھوپ سے پانی گرم ہو جائے تو وضو اور غسل کا کیا حکم ہے؟

209
210

لکڑی کے برتن استعمال کرنے سے متعلق ایک حدیثِ پاک کی شرح

جواب: پانی، نبیذ، دودھ اور شہد وغیرہ) مشروبات نوش فرمایا کرتے تھے، اس لئے فی زمانہ لکڑی کا ہر برتن استعمال کرنا شرعاً جائز و درست ہے۔ جواب کی تفصیل جا...

210