
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل بعض چیزوں کو بیچتے وقت دکاندار کسٹمر کوایک دوسال کی وارنٹی دیتا ہے اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟اور جن چیزوں کی وارنٹی دی گئی اگر اس کے علاوہ کوئی اور خرابی ہوجائے اور کسٹمر دکاندار کے پاس وہ چیز واپس کرنے کے لئے لے آئے تو کیااس صور ت میں بھی دکاندار کو وہ چیز واپس کرنا ہوگی؟
ایامِ مخصوصہ میں اذان کا جواب دینا اور قرآن دیکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ حالتِ حیض میں خواتین اذان کا جواب دے سکتی ہیں؟ اور کیا قرآنِ کریم کھلا ہو تو اس کی طرف دیکھ سکتی ہیں؟ (سائل:محمد نصیر،واہ کینٹ)
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلَماءِ دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ جو مقرِّر پیسے طے کر کے آئے اور پیسے نہ ملنے پر نہ آئے کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ ایسے مقرّر کا وعظ و نصیحت سننا چاہئے کہ نہیں؟ ایسے مقرّر کا وعظ سننا جائز ہے یا نہیں؟
”یہ تو قیمتِ خرید بھی نہیں ہے“...یہ جملہ کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کاروبار کے دوران چیز بیچتے ہوئے یہ بولنا کیسا ہے کہ یہ میری خرید بھی نہیں حالانکہ اس کی خرید اس سے سَستی ہوتی ہے تو اس طرح چیز بیچنا جائز ہے یا ناجائز؟
غیر مسلم کو فاتحہ والی چیز کھلانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا غیر مسلم کو فاتحہ والی چیز کھلاسکتے ہیں؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
جواب: بارے میں سوال ہوا ،تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے جوابا ارشاد فرمایا:" اس صورت میں زید فاسق ہے،مستحق عذاب جہنم ہے، مگر اس کے ہاتھ کا ذبیحہ درست ہے۔(مزید ...
پھوڑے، پھنسی سے نکلنے والے پانی کی پاکی اور ناپاکی کے متعلق تفصیل
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جسم میں پھوڑا یا پھنسی ہوگئی ہو اور اس سے خون، پانی یا پیپ نکلے تو کیا وہ ناپاک ہوگی، میں نے علمائے کرام سے سنا ہے کہ "جس خون میں بہنے کی صلاحیت ہو وہ ناپاک ہے" ایک شخص کے چہرے پر دانے ہیں، اس سے پانی نہیں بہتا لیکن وضو کرتے وقت جب چہرے پر پانی بہاتا ہے تو پھوڑے سے تھوڑے خون والی پیپ اس پانی میں ملکر بہتی ہے، کیا اس صورت میں بھی وہ خون ناپاک ہوگا حالانکہ اس میں خود بہنے کی صلاحیت نہیں تھی، وضو کے پانی سے مل کر بہا ہے؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
کرنسی کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بس اسٹاپ پر جو لوگ کھلے پیسے دیتے ہیں وہ 100روپے کے نوٹ لے کر 90روپے کے سکے دیتے ہیں، کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟ کہیں یہ سود تو نہیں ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ لفظ عبد کے بغیر بچے کا نام "قدیر" رکھنا کیسا ہے؟
قربانی کے دنوں میں عقیقے کا ایک مسئلہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سنا ہے کہ بڑی عید پر عقیقہ کرنا چاہیں توساتھ میں عید کے دنوں میں ہونے والی قربانی بھی کرنی ہوگی، اگر وہ قربانی نہیں کی تو عقیقہ بھی ادا نہیں ہوگا۔ کیا یہ مسئلہ درست ہے؟ وضاحت فرمادیں۔سائل:محمد منصور عطاری(چکوال ،پنجاب )