
عورت کا سجدے میں پاؤں کی انگلیوں کا پیٹ لگانا ضروری نہیں ہے۔
جواب: قبلہ رخ کرنا ضروری نہیں ۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ...
سفرمیں عورت کے نمازاداکرنے کاطریقہ
جواب: قبلہ کی طرف منہ کرکے کھڑے ہوکرنمازپڑھیں ۔لیکن اس میں اس بات کاخیال رکھناضروری ہے کہ اگرسلام سے پہلے گاڑی نے معمولی سابھی جھٹکالیاتواب دوبارہ نئے سرےسے...
بروکر نے ڈیمانڈ سے زیادہ پر چیز بیچی تو اوپر والی رقم کا حقدار کون ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا گاڑیوں کا کاروبار ہے، خود اپنی انویسٹ سے بھی گاڑیاں خریدتا بیچتا ہوں اور لوگوں کی گاڑیاں بھی بکواتا ہوں۔ حال ہی میں ایک میرے کزن نے مجھے اپنی گاڑی بیچنے کو کہا اور کہا کہ 22 لاکھ روپے میں بیچنی ہے، اس سے کم میں نہیں بیچنا، میں نے وہ گاڑی 25 لاکھ رو پے میں بیچ دی، اب میرا کزن کہہ رہا ہے کہ میں تمہیں صرف تمہارا کمیشن دوں گا، باقی مجھے مکمل 25 لاکھ روپے دو! حالانکہ ان کی ڈیمانڈ صرف 22 لاکھ روپے کی تھی۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا ان کو اصل رقم یعنی 22 لاکھ دینا ہوگی یا کل رقم 25 لاکھ؟ اس اضافی تین لاکھ پر کس کا حق ہے؟
سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوسری رکعت میں پھر وہی آیتِ سجدہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے كہ امام صاحب نے نماز تراویح پڑھاتےہوئے آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد سجدہ تلاوت کیااور اس کے بعدرکوع و سجود کرکے ایک رکعت مکمل کر لی، پھر دوسری رکعت میں ان سے قراءت میں غلطی ہوئی، لقمہ ملنے پر انہوں نے پیچھے سے قراءت شروع کی تو وہی آیت سجدہ دوسری رکعت میں بھی تلاوت کر دی۔ پھر اس کے بعد نہ تو سجدہ تلاوت دوبارہ کیا، اور نہ ہی آخر پر سجدہ سہو کیا۔ اب شرعی رہنمائی درکار ہے کہ وہ نماز درست ہوئی؟
بیسی میں تاخیر سے رقم جمع کروانے سے اضافی رقم لینا کیسا ؟
سوال: کیا کمیٹی (B.C) جمع کرنے والا یہ شرط لگا سکتا ہے کہ جو شخص تاخیر سے کمیٹی کی قسط جمع کروائے گا وہ اس تاخیر کی بنا پر اضافی پیسے بھی دے گا؟سائل: فاروق رشید
نماز چھوڑنے پر جرمانہ لینے کا حکم
سوال: ہم آٹھ دوست ہیں۔صبح فجر کی جماعت میں جو غیر حاضر ہو ، اس کو 500 روپیہ جرمانہ کرتے ہیں۔اور جب کچھ پیسے اکٹھے ہو جائیں ، تو پھر ان کو سب مل کر کھاتے ہیں ، ایسا کرنا شرعا کیسا ہے؟
امام کا مصلی کہاں پرہونا چاہیے؟
جواب: قبلہ میں بنانا حادث ہے اُسی محراب حقیقی کی علامت ہے، یہ علامت اگر غلطی سے غیروسط میں بنائی جائے اس کا اتباع نہ ہوگا مگرمراعات توسط ضروری ہوگی کہ اتباع...
کسی کی جگہ پر بغیر اجازت مسجد بنانے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کا دو مرلے گھرتھا اس کے پیچھے بکر کا چار مرلے کا پلاٹ تھا ۔بکراپنی جگہ پر مسجد بنانا چاہتاتھااورزید کا مکان جو متصل ہے اس کو مسجد میں شامل کرنا چاہتا تھا۔ زید اپنا مکان بیچنا ہی نہیں چاہتاکیونکہ زید کو اس کے مکان کی قیمت کم دی جارہی تھی۔بکر کو اپنے چارمرلے والی جگہ کے لئے بھی راستہ گلی سے مل رہا تھا اور زید کے علاوہ بھی ایک پلاٹ اور ساتھ خالی پڑا تھا۔بکر نےزید کے والد کو ساڑھے چار لاکھ کی رقم دے کرجگہ خریدلی جبکہ اس جگہ کی قیمت اس سے زیادہ بنتی تھی۔ جب زید کو اس بات کا پتہ چلا کہ میرے والد کو پیسے دے کر میرا گھر خرید لیا گیا ہے تو زید نے فورا اس کا انکار کیا اور قانونی کاروائی کی کہ میں یہ جگہ بیچنے پر راضی نہیں۔بکر نے جگہ کی رقم دیتے ہی فورا زید کا سامان باہر نکال کر اس گھر کو ختم کردیا اور مسجد کی جگہ میں شامل کردیا۔زید کے گھر والی جگہ پر مسجد کے استنجاء خانے بنا دیئے ہیں۔شرع اس بارے میں کیا کہتی ہے ؟کیا یہ جگہ مسجد کی ہوگئی؟
قبرستان میں لگے ہوئےدرخت کس کی ملکیت ہوتےہیں؟نیز ان کو بیچنےکاحکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ قبرستان میں درخت لگے ہوتے ہیں ،وہ کس کے ہیں؟کیا انہیں فروخت کرکے ان کی قیمت قبرستان میں لگا سکتے ہیں یانہیں؟
سوال: ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ اکثر گھروں میں ایسا ہوتا ہے کہ کسی کا آٹا یا کوئی اور چیز ختم ہو جائے تو وہ ساتھ والے گھر سے لے آتے ہیں اور ساتھ یہ بول آتے ہیں کہ جب ہمارے پاس یہ چیز آ جائے گی تو ہم آپ کو واپس کر دیں گے۔ جب ہماری چیز آ گئی تو اب ذہن میں یہ آیاکہ انہوں نے ہماری مدد کی تھی، لہذا جو بھی لیا مثلا آٹا تو زیادہ ہی دے آتے ہیں، تو کیا یہ سود ہوگا یا نہیں؟