سرچ کریں

Displaying 261 to 270 out of 2849 results

261

مسجد سے جنازہ گزارنا کیسا؟ نیز جنازہ مسجد میں رکھ کر میت کا چہرہ دیکھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمارے علاقے میں ایک مسجد عرصہ دراز سے قائم ہے، اس میں محراب کے باہر مسجد ہی کی ایک گیلری ہے، جو فنائے مسجد ہے، اس جگہ میں نمازِ جنازہ بھی ادا کی جاتی ہے، چونکہ مسجد کے محراب و قبلہ والی جانب سے یہاں آنے کا کوئی راستہ نہیں ہے بلکہ صرف مسجد کے پیچھے سے اور دائیں بائیں سے راستہ ہے، اس لئے جب جنازہ یہاں رکھنا ہوتا ہے تو عین مسجد سے جنازہ کو لے جایا جاتا ہے اور وہاں رکھ دیا جاتا ہے، پھر نمازِ جنازہ کا انداز کچھ یوں ہوتا ہے کہ امام صاحب اور ان کے ساتھ کچھ نمازی تو گیلری میں ہی ہوتے ہیں اور باقی سارے نمازی عین مسجد میں موجود ہوتے ہیں، اس طرح نمازِ جنازہ ادا کیا جاتا ہے، اس کے بعد چونکہ آگے سے باہر جانے کا راستہ نہیں تو آسانی کیلئے نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد میت کا آخری بار چہرہ دکھانے کیلئے اس کو مسجد میں لایا جاتا ہے اور لوگ باری باری دیکھ کر باہر چلے جاتے ہیں، اس کے بعد اہل خانہ مسجد سے میت کو تدفین کیلئے لے جاتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح میت کو مسجد سے گزارکر گیلری میں لے جانا اور ذکر کئے گئے انداز سے نمازِ جنازہ ادا کرنا شرعی اعتبار سے درست ہے یا نہیں؟ اور صرف چہرہ دکھانے کیلئے میت کو مسجد میں لانے کی اجازت ہے یا نہیں؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔

261
262

دکان سپرد کرنے کے بعد کرائے دار استعمال نہ کر ے، تو کرایہ لازم ہوگا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ میری شہر سے باہر دیہات میں چند دُکانیں ہیں۔ ان میں سے ایک دکان اگست کے مہینے میں ایک شخص کو کرائے پر دینے کا معاہدہ ہوا کہ سات ہزار ماہانہ کرائے پر تمہیں دکان دوں گا۔ ستمبر شروع ہونے سے دو دن پہلے صفائی وغیرہ کروا کر میں نے اسے دکان کی چابیاں سپرد کر دیں۔ ابھی اکتوبر میں جب میں اس سے اور دیگر کرائے داروں سے ستمبر کا کرایہ وصول کرنے گیا، تو اس نے کہا کہ میں نے دکان کا استعمال 20 ستمبر سے شروع کیا ہے۔ اس سے پہلے دکان نہیں کھولی، کیونکہ جو مال رکھنا تھا، وہ لیٹ ہو گیا تھا۔ یعنی ستمبر کے صرف 10 دن دکان استعمال ہوئی ہے، لہذا میں 10 دن کے حساب سے کرایہ دوں گا۔ اِس پر ہماری کافی بحث ہوئی ہے کہ جب ایگریمنٹ ہو گیا اور چابیاں وغیرہ سب سپرد کر دیں تو پھر کھولنا نہ کھولنا تو تمہاری اپنی مرضی تھی۔ میری شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا میں کرائے کی وصولی کا حق دار ہوں یا نہیں؟

262
263

اقامت کے بعد صفیں درست کرنے کا اعلان کرنا کیسا ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ کیا اقامت کہنے کے بعد صفوں کو درست کرنے کا ا علان کیا جا سکتا ہے؟ ایک امام صاحب کا کہنا ہے کہ اقامت اور تکبیرِ تحریمہ کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہونا چاہیے۔ اِسی وجہ سے وہ صفوں کی درستی کا اعلان بھی نہیں کرتے۔ ہمیں شرعی رہنمائی عطا فرمائیں۔

263
264

گھر خریدنے کے بعد اس میں سونے کی چین ملی تو کیا کیا جائے؟

جواب: شرعی فقیر کودےدےیا نیک کام مثلا مسجد یا مدرسے وغیرہ میں دے دے اور اگر خود شرعی فقیرہوتوخودبھی رکھ سکتاہے ۔ ردالمحتارمیں ہے "وفي التتارخانية عن ال...

264
265

کیا مسجد کے چندے سے امام کو موٹرسائیکل دلاسکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجدکے امام صاحب کومسجدکی کمیٹی نے مسجدکے چندے سے موٹرسائیکل لے کردی تاکہ وہ اس پرجامعہ میں جاسکیں ۔اوریہ دینابطورمالک بنانانہیں ہے بلکہ عارضی طورپردی ہے کہ جب جامعہ چھوڑدیں گے توموٹرسائیکل واپس کردیں گے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ مسجدکے چندے سے اس طرح مسجدکی کمیٹی کاامام صاحب کوموٹرسائیکل لے کردینا شرعاکیساہے؟حالانکہ ایساکرنے کاوہاں کوئی رواج نہیں ہے ۔ سائل :قمرالیاس (گوجرانوالہ)

265
266

امام نے بھول کر نجس کپڑوں میں نماز پڑھادی تو اس کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر جسم یا لباس پر نجاست بقدر مانع لگی ہو اور اسی حالت میں بھول کر نماز پڑھائی ہو، بعد میں نجاست کے لگنے کا علم ہوا تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔

266
267

شلوار یا پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شلوار، پینٹ اور آستین وغیرہ کو فولڈ کر کے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اس کے بارے میں شرعی رہنمائی فرما دیں۔ سائل:محمد رضوان عطاری(ڈھوک کھبہ، راولپنڈی)

267
268

غسلِ میت کے بعد میت کو چھونے کا حکم

جواب: شرعی کام سے بچ کر ایساکیاجائے۔ (نورالایضاح مع حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح ، صفحہ573،مطبوعہ کراچی) حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:’’اختلف...

268
269

ارحم نام رکھنا کیسا اور ارحم کا معنی؟

جواب: شرعی طور پر ’’ارحم‘‘ نام رکھنا جائز ہے کہ ممنوع ہونے کی کوئی وجہ نہیں، کیونکہ نہ یہ ان اسماء میں سے ہے جو اللہ تعالی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ ...

269
270

یہ کہنا کہ فلاں شخص یا اس کا پاؤں بھاری ہے

سوال: میرا یہ سوال ہے کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ فلاں بندہ بھاری ہے، یا اس کا پاؤں بھاری ہے یا اس کا ہاتھ بھاری ہے، یہ دکان میں آئے گا تو سیل (یعنی دکان داری) اچھی نہیں ہوگی یا گھر میں آئے گا تو کوئی نہ کوئی نقصان ہوگا وغیرہ وغیرہ، تو اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔

270