
بڑے جانور کی قربانی میں سات سے کم حصوں کا حکم
جواب: پاکستان، مفتی وقارالدین رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہوا کہ تین اشخاص یعنی زید، خالد اور عمر نے مل کر گائے کی قربانی کا فیصلہ کیا۔ تو عرض خدمت ہے کہ گائے کی...
سوال: اگر کوئی دوسرے ملک جائےاور وہاں اس نے تین یا چار مہینے گزار لیے، اس دوران وہ قصر نماز ہی پڑھتا رہا ہے، اقامت کی نیت اس نے نہیں کی۔ اس دوران وہ یہی سمجھتا رہا کہ شاید وہ دوبارہ پاکستان چلا جائے، اب جب اس نے وہاں پندرہ دن سے زیادہ کی اقامت کی نیت کر لی ہے، تو کیا جو اس نے پچھلی نمازیں پڑھی قصر کے ساتھ اس کا دوبارہ اعادہ کرنا پڑے گا؟
ٹک ٹاک پر ویڈیو لگا کر ارننگ کرنا کیسا ؟
سوال: میں ٹِک ٹاک پرویڈیو اپلوڈ کر کے اس سے ارننگ کرتاہوں، جس کی تفصیل درج ذیل ہے : (الف)اس کے لیے یوکے کا اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے اور اس کے لیے یوکے کی ای میل لگانی پڑتی ہے، ہم پاکستان والے یوکے کا فیک اکاؤنٹ بناتے ہیں ،جس سے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارا یوکے کا اکاؤنٹ ہے، جبکہ اگرٹک ٹاک کمپنی کو پتاچل جائے کہ یہ کسی پاکستانی نے فیک طریقے سے یوکے کا اکاؤنٹ بنارکھا ہے، تو وہ یا تو اکاؤنٹ بند کردے گی یا پھر اس پرارننگ نہیں دے گی کہ demonetize کردے گی۔ (ب)میں اپنے اکاؤنٹ میں اپنی ویڈیو اسلامی دائرہ کار کے مطابق بناتاہوں، اورکمپنی ایڈ میری ویڈیو پر نہیں لگاتی بلکہ علیحدہ سے ایڈ لگاتی ہے، جب ٹک ٹاک کو scroll کرتے ہیں تو تب ایڈچلتی ہے، کسی خاص ویڈیو پر ایڈ نہیں چلتی۔ (ج)ایڈ کسی بھی طرح کی ہوسکتی ہے، ہم صرف اس حدتک کنٹرول کرسکتے ہیں کہ ایڈز کسی خاص قسم کی آئیں مثلا سپورٹس کی یا ایجوکیشن کی وغیرہ لیکن سپورٹس یا ایجوکیشن سے متعلق ایڈ بے پردہ ہے یا غلط قسم کے سپورٹ یا ایجوکیشن کی تشہیر والی ہے، اس کو کنٹرول کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ہوتا، وہ کسی بھی طرح کی ہوسکتی ہے۔
شادی کی وجہ سے داڑھی ایک مشت سے چھوٹی کروانا
جواب: پاکستان مفتی وقار الدین رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”تقریبًا ستر احادیث میں داڑھی بڑھانے کا حکم آیا ہے۔ اس لئے داڑھی رکھنا سنت مؤکدہ قریب من الواجب، اور...