
”یہ تو قیمتِ خرید بھی نہیں ہے“...یہ جملہ کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کاروبار کے دوران چیز بیچتے ہوئے یہ بولنا کیسا ہے کہ یہ میری خرید بھی نہیں حالانکہ اس کی خرید اس سے سَستی ہوتی ہے تو اس طرح چیز بیچنا جائز ہے یا ناجائز؟
پرندوں اور جانوروں کی شکل کے گلدان و گملے استعمال کرنا
جواب: کاروبار کرتے ہیں۔۔۔ اس صورت میں کمائی گئی روزی جائز ہے؟“ تو آپ نے جواب ارشاد فرمایا: ”شریعت طاہرہ نے ہر ذی روح کے چہرے کی تصویر بنانے کو حرام وناجائز ...
روٹیاں بنانے والوں اور ہوٹل والوں کی ایک ڈیل کا حکم
سوال: ہم روٹیاں بنا کر سالن فروخت کرنے والوں کو دیتے ہیں کہ وہ ہماری روٹیاں اپنے سالن کے ساتھ بیچ دیں اور فی روٹی پانچ روپے خود رکھ لیں۔ وہ 20 روپے کی روٹی فروخت کرتے ہیں اور پانچ روپے خود رکھ لیتے ہیں۔ کیا ہمارا اس طرح کاروبار کرنا شرعا جائز ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ اگر روٹیاں دوکان بند ہونے تک فروخت نہ ہو سکیں تو وہ کس کی ملکیت میں کہلائیں گی؟ اگر دوکاندار شام کو روٹیاں دوکان میں بھول گیا جس کی وجہ سے روٹیاں خراب ہوگئیں تو شرعاً یہ کس کا نقصان ہوگا؟ نوٹ: سائل نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ چاہے تمام روٹیاں بکیں یا نہ بکیں، سالن فروخت کرنے والے شام تک ہمیں تمام روٹیوں کی قیمت فی روٹی 15 روپے کے حساب سے دے دیتے ہیں۔
نابالغ پر صدقہ فطر واجب ہوتا ہے؟
جواب: کاروبار یہ کیا کرتا ہے ، ان صورتوں میں ادائیگی ہوجائے گی“ (فتاوی رضویہ، جلد 20، صفحہ 453، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور) بہار شریعت میں ہے:”نابالغ یا مجنون...
بروکر نے ڈیمانڈ سے زیادہ پر چیز بیچی تو اوپر والی رقم کا حقدار کون ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا گاڑیوں کا کاروبار ہے، خود اپنی انویسٹ سے بھی گاڑیاں خریدتا بیچتا ہوں اور لوگوں کی گاڑیاں بھی بکواتا ہوں۔ حال ہی میں ایک میرے کزن نے مجھے اپنی گاڑی بیچنے کو کہا اور کہا کہ 22 لاکھ روپے میں بیچنی ہے، اس سے کم میں نہیں بیچنا، میں نے وہ گاڑی 25 لاکھ رو پے میں بیچ دی، اب میرا کزن کہہ رہا ہے کہ میں تمہیں صرف تمہارا کمیشن دوں گا، باقی مجھے مکمل 25 لاکھ روپے دو! حالانکہ ان کی ڈیمانڈ صرف 22 لاکھ روپے کی تھی۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا ان کو اصل رقم یعنی 22 لاکھ دینا ہوگی یا کل رقم 25 لاکھ؟ اس اضافی تین لاکھ پر کس کا حق ہے؟
مقدس تحریر والے کاغذات ردّی میں بیچنا کیسا؟
جواب: کاروبار (Business)پر غور کریں کہ اس میں کیا ہوتا ہے اور جو بیان کیا گیا ہے اس کے مطابق عمل کریں۔ بالفرض ردّی نہ ہو بلکہ کوئی اور چیز ہو تب بھی یہ ج...
چائے کی پتی کو چمڑے کے رنگ سے رنگنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارا چائے کی پتی کا کاروبار ہے ، ہم چائے کی پتی کو چمڑا رنگنے کے رنگ سے رنگ کر ہول سیلر اور ریٹیلر افراد کو بیچتے ہیں۔ ہمیں متعلّقہ شعبہ افسران کو بسا اوقات رشوت بھی دینی پڑتی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ بالا طریقے کے مطابق کارخانہ چلانا اور چائے کی پتی کی خرید و فروخت کرنا جائز ہے؟
کسٹمر کو پروڈکٹ کا ریٹ زیادہ بتانے کی شرعی حیثیت
جواب: کاروبار کی برکت بھی اٹھ جاتی ہے۔ قرآن کریم میں ہے: ’’ وَ اجْتَنِبُوْا قَوْلَ الزُّوْرِ‘‘ ترجمہ کنز الایمان: اور بچو جھوٹی بات سے۔(پارہ:17، سورہ ال...
رقم یا وزن راؤنڈ فگر میں نہ ہو تو دکانداروصول کرے یا چھوڑ دے؟
سوال: ہمارا مچھلی کا کاروبار ہے اب کوئی مچھلی لینے آتا ہے تو 15 کلو سے اوپر مثلاً550 گرام ہوتا ہے یا اوپر 100 گرام ہوتا ہے تو وہ پورے کے پیسے دے دیتا ہے، لیکن اگر اوپر 70 یا 75 گرام ہو تو اس کے پیسے وہ نہیں دیتا تو کیا میں اضافی گرام کے پیسے وصول کروں یا چھوڑ دوں ؟اور اگر 70 گرام زیادہ ہو تو کیا میں 100 گرام کے پیسے وصول کر سکتا ہوں؟
شرکت پر کام کرنے کا جائز طریقہ!
جواب: کاروبار میں اگر نقصان ہو،تو ضروری ہوتا ہے کہ وہ دونوں شریکوں پر ان کے راس المال کے اعتبار سے تقسیم کیا جائے یعنی جس کا جتنا مال ہے ، اسی اعتبار سے ا...