
نبی کریم ﷺ نے معراج کا سفر کتنے وقت میں کیا تھا؟
جواب: آن کی آن میں ہو گیا، حتی کہ جب نبی محتشم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس تشریف لائے تو بستر مبارک اب تک گرم تھا، وضو کا پانی بہہ رہا تھا اور روانہ ہوتے و...
کسی ایپلی کیشن میں رقم انویسٹ کر نے کے بعد ایڈ دیکھ کر اور لائک کر کے پیسے کمانا
جواب: انویسٹمنٹ کرکے نفع کمانے کیلئے شرعاً ضروری ہے کہ کسی عقد شرعی کے تحت انویسٹمنٹ ہو ،یعنی شرکت یا مضاربت اور و ہ نفع نقصان دونوں کی بنیاد پر ہوتی ہ...
ٹریولنگ کارڈ گرا پڑا ملے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ایک میٹرو لائن میں جاب کرتا ہوں، وہاں مجھے ایک پیسنجر نے کسی کا ٹریولنگ کارڈ پکڑایا اور کہا کہ یہ کسی کا کارڈ گرگیا ہے،آپ اپنے پاس رکھ لیں،جس کا ہو اسے آپ دے دینا۔ اس کارڈ میں 710 روپے بیلنس تھااور 130 روپے کارڈ کی اپنی پیمنٹ تھی، ٹوٹل 840 روپے بنتے تھے۔ میں نے وہ کارڈ پیسنجر سے لینے کے بعد چار سے پانچ دن تک کارڈ ہولڈ ر کا انتظار کیا، مگر کوئی بھی کارڈ لینے نہیں آیا، لہذا میں نےاُس ٹریولنگ کارڈ کو ریفنڈ کرالیا،اور اس سے ملنے والے 840 روپے اپنے پاس رکھ لئے ہیں۔ اب میں اُن پیسوں کا کیا کروں؟ میں نے سوچا تھا کہ اگر کوئی ایک ہفتے تک کوئی نہیں آئے گا، تو میں اُن پیسوں کو مسجد کے چندہ بکس میں ڈال دوں گا، میرے لئے کیا شرعی حکم ہے؟
مردانہ لاکٹ یا انگوٹھی آن لائن بیچنا
سوال: ہم آن لائن سیلنگ کا کام کرتے ہیں، بعض لوگ ہم سے جینٹس کے لئے بنے ہوئے آرٹیفیشل لاکٹ یا رنگ خریدتے ہیں جن پر اپنا نام بھی لکھواتے ہیں، ہمیں یہ معلوم ہے کہ مرد کے لئے ان کا پہننا جائز نہیں ، تو اگر ہم یہ چیزیں ان کو بیچیں گے تو ہم بھی گناہ گار ہوں گے؟
مقدمے کے زور پر دوسروں کا مال ناحق کھانا کیسا؟
جواب: آن وحدیث میں ممانعت فرمائی گئی ہے ۔نیز زیدکامسلمانوں کے جائزکام میں رکاوٹ ڈالنابھی ناجائزہے کہ اس میں بلاوجہ شرعی مسلمان کوایذاء وضرردیناہے جس سے شریع...
ملازم کے لیٹ آنے پر جرمانہ لینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ایک شخص کے پاس پانچ گھنٹے کا ملازم ہے اور وہ اس وقت میں مالک(جس کا ملازم ہے،اس ) کے کہنے کے مطابق بچوں کو آن لائن قرآن پاک پڑھاتا ہے۔کبھی ایسا ہوتا ہے کہ زید وقتِ اجارہ میں سو جاتا ہے یا اجارہ ٹائم شروع ہوجانے کے بعد تاخیر سے آتا ہے،تو اس وجہ سے مالک زید سے جرمانہ وصول کرتا ہے۔سوال یہ ہے کہ مالک کا اس طرح زید سے جرمانہ وصول کرنا کیسا ؟ نوٹ:اجارہ ٹائم میں سونے یا لیٹ آنے کی وجہ سے جتنی کٹوتی بنتی ہے،اس سے ہٹ کر کچھ رقم بطورِ جرمانہ زید سے وصول کی جاتی ہے۔
ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ کا کام کرنا اور اجرت لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا سوال یہ ہے کہ ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ کی نوکری آن لائن کام کرسکتے ہیں ؟ان دونوں شعبوں میں کلائنٹ ہمیں کام کرنے کےلیے دے گااور ہم اسے ایڈیٹ کریں گے ۔ ہماری طرف سے اس میں کوئی غیر شرعی چیز استعمال نہیں ہوتی جیسا کہ میوزک اوربے پردگی وغیرہ ، لیکن یہ ویڈیوز ہم سےلے لینے کے بعدکلائنٹ ان کو گنا ہ کے کام میں استعمال کرے یا نہ کرے ، اس کی مرضی ہے مثلاً میوزک ایڈ کرے یا یوٹیوب پر مونوٹائزوالے چینل پر اپ لوڈ کرے ، لیکن ہم سے لے لینے کے بعد ۔ یہ بات یاد رہے کہ دنیا جہاں سے کلائنٹس ہماری سی وی دیکھنے کے بعد ہم سے رابطہ کر تے ہیں اوریہ رابطہ فقط کام کرنے تک ہوتا ہے اور ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا ، کہ ہمارا کلائنٹ ان کو گناہ کے کام میں استعمال کرے گا بھی یا نہیں ! بلکہ کئی ویڈیوز ہمارے کام کے بعد بغیر کسی چیز کے ایڈ کیے ہی استعمال ہوتی ہیں مارکیٹ سے ہمیں اندازہ ہوجاتاہے ۔تو کیا اس کام سے کمائے گئے پیسے حلال ہوں گے یا نہیں ؟کیونکہ ہماری طرف سے کوئی غیر شرعی غلطی نہیں ہوتی؟
آن لائن شاپنگ کرتے وقت کارڈ پیمنٹ کرنا کیسا؟
سوال: مختلف کمپنیز سے آن لائن سامان منگوانے کے لیے سامان آرڈر کرتے وقت ہی کارڈ پیمنٹ کی جاتی ہے یعنی سامان کی پیمنٹ پہلے ہو جاتی ہے اور سامان بعد میں دوسرے تیسرے یا چوتھے دن کسٹمر تک پہنچتا ہے کیا سامان کسٹمر تک پہنچنے سے پہلے ہی کارڈ پیمنٹ کرنا جائز ہے؟