سرچ کریں

Displaying 21 to 30 out of 6064 results

21

عورت کے لیے کیپ شال (cape shawl) اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا؟

سوال: سردی سے بچنے کے لیے خواتین سویٹر وغیرہ کے علاوہ کیپ شال (cape shawl) بھی استعمال کرتی ہیں، کیپ شال مختلف ڈیزائن کی ہوتی ہیں: (۱) بعض میں بازو ڈالنے کے لیے جگہ بنی ہوتی ہے، وہ بازو ڈال کر اوڑھ لی جاتی ہے اور (۲) بعض میں بازو ڈالنے کی جگہ نہیں ہوتی، وہ ویسے ہی کندھوں پر اوڑھ لی جاتی ہے، البتہ دونوں پلوؤں کو سامنے سے ٹِچ بٹن (Tich button) یا ہُک(Hook) کے ذریعے ملا دیا جاتا ہے، تو ایسی کیپ شالز اوڑھ کر سامنے سے بند کیے بغیر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

21
22

سجدہ میں جاتے ہوئے پائنچے سمیٹنے سے نماز کا حکم

سوال: نماز پڑھتے ہوئے جب میں سجدہ میں جاتا ہوں، تو میری عادت ہے کہ میں شلوار کے دونوں پائنچوں کو تھوڑا سے اوپر کھینچتا ہوں پھر سجدہ میں جاتا ہوں، تو ایسا کرنے سے کیا مجھے دوبارہ نماز پڑھنی ہوگی؟

22
23

امام کا ایک رکعت میں دو سورتیں ملانا کیسا؟

سوال: نمازِ مغرب کی پہلی رکعت میں امام صاحب سورۃ الکوثر کی تلاوت کرکے پھر اُسی رکعت میں سورۃ الاخلاص کی بھی تلاوت کرلیں تاکہ مزید نمازی جماعت میں شریک ہوسکیں، اس میں شرعاً کوئی حرج والی بات تو نہیں؟

23
24

نماز کے دوران بنیان فولڈ ہوجائے تو نماز کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض بنیان ایسی ہوتی ہیں کہ زیادہ فِٹ ہونے کی وجہ سے یا چھوٹی ہونے کی وجہ سے وہ جسم پر خود بہ خود فولڈ ہوجاتی ہیں، تو بنیان کے فولڈ ہونے کی صورت میں نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہوگا؟

24
25

واجب الاعادہ نماز کا وقت گزر جانے کے بعد بھی اعادہ واجب ہے؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ اگر کسی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہو جائے، تو سنا ہے کہ اگر وقت کے اندر نماز کا اعادہ کریں، تو واجب ہونے کے طور پر اعادہ ہو گا اور وقت کے بعد اس کا اعادہ واجب نہیں،بلکہ مستحب ہوتا ہے۔ کیا یہ مسئلہ درست ہے؟

25
26

نماز میں ایڑیاں کھڑی کر کے بیٹھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ دونوں سجدوں کے درمیان اور قعدے میں دونوں قدم کھڑےکرکے، ان کی ایڑیوں پر سرين رکھ کر بیٹھنا کیسا ہے؟ ایسی صورت میں مردوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟ سنا ہے حدیث پاک میں اس سے منع کیا گیا ہے، برائے مہربانی اس حوالے سے رہنمائی فرما دیں۔

26
27

امام کے پیچھے قراءت کرنا کیسا؟

سوال: مقتدی کا امام کے پیچھے قراءت کرنے کا کیا حکم ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں۔ نیز اگر مقتدی امام کے پیچھے قراء ت کرلے تو کیا حکم ہے، کیا اس سے مقتدی کی نماز میں کوئی خرابی لازم آئے گی یا نہیں ؟

27
28

نماز میں پاؤں کی انگلیاں چٹخانے کا حکم

سوال: نماز کے دوران یا نماز کے انتظار میں انگلیاں چٹخانا مکروہ تحریمی ہے ۔ اگر کوئی دوران نماز قصداً گھٹنوں کو یا پاؤں کی انگلیوں کو چٹخائے جس سے آواز پیدا ہو تو اس کی نماز کا کیا حکم ہو گا ؟ نیز اگر بلاقصد ایسا ہو تو کیا نماز میں فرق آئے گا ؟

28
29

مسجد سے جنازہ گزارنا کیسا؟ نیز جنازہ مسجد میں رکھ کر میت کا چہرہ دیکھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمارے علاقے میں ایک مسجد عرصہ دراز سے قائم ہے، اس میں محراب کے باہر مسجد ہی کی ایک گیلری ہے، جو فنائے مسجد ہے، اس جگہ میں نمازِ جنازہ بھی ادا کی جاتی ہے، چونکہ مسجد کے محراب و قبلہ والی جانب سے یہاں آنے کا کوئی راستہ نہیں ہے بلکہ صرف مسجد کے پیچھے سے اور دائیں بائیں سے راستہ ہے، اس لئے جب جنازہ یہاں رکھنا ہوتا ہے تو عین مسجد سے جنازہ کو لے جایا جاتا ہے اور وہاں رکھ دیا جاتا ہے، پھر نمازِ جنازہ کا انداز کچھ یوں ہوتا ہے کہ امام صاحب اور ان کے ساتھ کچھ نمازی تو گیلری میں ہی ہوتے ہیں اور باقی سارے نمازی عین مسجد میں موجود ہوتے ہیں، اس طرح نمازِ جنازہ ادا کیا جاتا ہے، اس کے بعد چونکہ آگے سے باہر جانے کا راستہ نہیں تو آسانی کیلئے نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد میت کا آخری بار چہرہ دکھانے کیلئے اس کو مسجد میں لایا جاتا ہے اور لوگ باری باری دیکھ کر باہر چلے جاتے ہیں، اس کے بعد اہل خانہ مسجد سے میت کو تدفین کیلئے لے جاتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح میت کو مسجد سے گزارکر گیلری میں لے جانا اور ذکر کئے گئے انداز سے نمازِ جنازہ ادا کرنا شرعی اعتبار سے درست ہے یا نہیں؟ اور صرف چہرہ دکھانے کیلئے میت کو مسجد میں لانے کی اجازت ہے یا نہیں؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔

29
30

فجر اور عصر کے وقت میں سجدہ تلاوت کرنے کا حکم

جواب: نماز فجروعصر کے بعدسجدہ تلاوت کرنے کے متعلق در مختار میں ہے:” لایکرہ قضاءفائتۃولو وترااو سجدۃ تلاوۃ وصلاۃ جنازۃ “ ترجمہ: (فجر اور عصر کے بعد)فوت شدہ ن...

30