
جانور خریدنے کے بعد بیمار ہوا ہو تو اس کی قربانی کا حکم
سوال: ابلق گھوڑے سوار رسالے میں ہے: ایسا بیمار جس کی بیماری ظاہِر ہو، (یعنی جو بیماری کی وجہ سے چارہ نہ کھائے ) اس کی قربانی نہیں ہوسکتی ۔ تو میرا سوال یہ تھا کہ اگر کوئی جانور خریدنے کے وقت بیمار نہیں تھا ، بعد میں بیمار ہواور چارہ نہ کھائے تو کیا ایسے جانور کی قربانی بھی جائز نہیں ہے ؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں ۔
سوال: کیا خون دینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
حجِ بدل میں حج کی قربانی کس پر لازم ہے؟
سوال: حجِ بدل کرنے والا(جبکہ وہ کروانے والے کی اجازت سے حجِ تمتع کی صورت میں کر رہا ہو، تو وہ) حج کی قربانی اپنے نام پر کرےگایا جس کے نام پر حج بدل کرنے گیا ہے، اس کے نام پر کرے گا ؟ برائے مہربانی جواب ارشاد فرما دیں۔
والد کا اپنی صاحبِ نصاب بالغ اولاد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص جس کی بالغ اولاد صاحب نصاب بھی ہے، تو اس صورت میں والد اپنی بالغ اولاد کی طرف سے قربانی کرسکتا ہے یا نہیں؟ سائل :راشد حسین(فیصل آباد)
خون اگر کپڑے پرلگا ہو تو کپڑا کتنی بار دھونا ہوگا ؟
سوال: خون والی نجاست مرئی ہے یا غیر مرئی؟ خون لگے کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟ کیا غیر جاری پانی سے دھوتے وقت ان کو بھی تین بار دھونا اور تین بار نچوڑنا ضروری ہے ؟ یا محض خون کا اثر چھڑالینا کافی ہے ؟
سونا چاندی اور رقم مل کر نصاب کے برابر ہوں تو زکوٰۃ و قربانی کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے پاس تین چار تولے سونا، دس بارہ تولے چاندی اور تقریبا پچیس ہزار روپے رکھے ہیں اور ان پر سال بھی پورا ہو چکا ہے، ان تینوں چیزوں میں سے کوئی بھی نصاب کو نہیں پہنچتی، تو اس صورت میں اس پر زکوٰۃ اور قربانی واجب ہو گی یا نہیں؟
جس جانور کا پیدائشی ایک خصیہ نہ ہو، اس کی قربانی کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایسا بکرا یا بیل جس کا پیدائشی ایک خصیہ نہ ہو، اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟ سائل: حافظ محمد رمضان (راولپنڈی)
سوتے میں دانتوں سے خون نکلتا ہو، تو روزے کا حکم؟
سوال: میرے دانت خراب ہونے کی وجہ سے ان سے وقفے وقفے سے خون نکلتا رہتا ہے اور سوتے میں حلق میں جاتا ہے اسکی کرواہٹ سو کر اٹھنے کے بعد محسوس ہوتی ہے۔ اس صورت میں روزے کا کیا حکم ہوگا؟
قربانی واجب ہونے کے باوجود نہ کی تو اب کس طرح کی بکری صدقہ کرنا ہوگی؟
سوال: اگر کسی پر قربانی لازم تھی اور اس نے نہ کی یہاں تک کہ قربانی کے ایام گزر گئے تو اب بعض فتاویٰ میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ ”ایک متوسط بکری کی قیمت صدقہ کریں گے“ جبکہ بعض میں یہ ہوتا کہ ہے ایک بکری کی قیمت صدقہ کریں گے تو سوال یہ ہے کہ کیا متوسط بکری کی قیمت ادا کرنے سے ہی واجب ادا ہوگا یا کوئی سی بھی ایسی بکری جو قربانی کے لائق ہو،اس کی قیمت ادا کردیں اگرچہ وہ متوسط سے کم درجے کی ہو تو واجب ادا ہوگا یا نہیں؟