سرچ کریں

Displaying 351 to 360 out of 5907 results

351

بیوی کی بھانجی سے نکاح کرنا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زید کاہندہ کے ساتھ نکاح ہوا اور ہندہ کے نکاح میں ہوتے ہوئے، زید نے اس کی سگی بھانجی خالدہ سے نکاح کر لیا اور ازدواجی تعلق بھی قائم کر لیا اور ابھی تک میاں بیوی کے حیثیت سے اکھٹے رہ رہے ہیں، اس کو چھوڑا بھی نہیں، تو شرعاًایسے شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟

351
352

سونے کے بدلے سونے کی خریداری کی لازمی احتیاطیں

سوال: ہمارا کام یہ ہے کہ ہم سونے کی چوڑیاں بناتے ہیں،جن میں فقط سونا ہی ہوتا ہے یعنی نگ موتی وغیرہ نہیں ہوتے اور دوکانداروں کو بیچتے ہیں۔ اس میں ہمارا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ ہم جب سونے کی چوڑیاں بیچتے ہیں تو اس کے بدلے سونا ہی لیتے ہیں ۔ مثال کے طور پراگر دس تولے کی سونے کی چوڑیاں ہم نے دوکاندار کو بیچیں تو اس کے بدلے میں اس کے ہم وزن دس تولہ خالص یعنی 24 کیرٹ کا سونا ہی لیتے ہیں ، اس کے ساتھ مزید کوئی رقم وغیرہ نہیں لیتے لیکن دوکاندار اس دس تولہ سونے میں سے ایک تولہ سونا نقد دیتا ہے اور بقیہ سونا ادھار کر لیتا ہے ۔ اس طرح عقد کرنا ، جائز ہے یا نہیں؟ہمیں اس میں فائدہ یوں ملتاہے کہ دوکاندارہم سے جو چوڑیاں خریدتا ہے وہ چوبیس کیرٹ(Karat)کی نہیں ہوتیں بلکہ بائیس کیرٹ یا اس سے کم کیرٹ کی ہوتیں ہیں۔ لیکن ان کے بدلے جو سونا ہم لیتے ہیں وہ چوبیس کیرٹ کا ہوتا ہے۔

352
353

روز مرہ کی عام پڑھی جانے والی دعاؤں میں ہاتھ اٹھائیں گے؟

سوال: (1) بعض دعائیں جو ہم مختلف مواقع پر پڑھتے ہیں جیسے کھانے سے پہلے اور بعد کی دعا۔ اسی طرح سونے سے پہلے اور بعد کی دعا وغیرہ ان میں دعا والا معنی تو نہیں ہوتا تو ان کو دعا کیوں کہتے ہیں؟ (2) کیا ان کو پڑھتے ہوئے ہاتھ اٹھائے جائیں گے ؟

353
354

نبی کریم ﷺ کے قرض زیادہ لوٹانے والی روایت کی وضاحت

سوال: بخاری شریف میں حدیث پاک موجود ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم پر ایک صحابی رضی اللہ عنہ کا کچھ قرض تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے قرض ادا کیا، تو کچھ زیادہ دیا۔ اس حدیث پاک کی روشنی میں کچھ وضاحت فرما دیں، میں نے سنا ہے کہ آپ علیہ الصلوۃ و السلام نے جس سے قرض لیا اور واپسی میں اضافی رقم دینا طے نہیں کیا بلکہ اسے اپنی خوشی سے اوپر پیسے دے دیے، تو یہ سود نہیں، کیا واقعی ایسا ہے؟

354
355

یا اللہ، ہمارے مرنے کے بعد ہمیں بھول نہ جانا! اس طرح دعا کرنے کا حکم

سوال: امام صاحب یوں دعا کرتے ہیں کہ "یا اللہ عزو جل! ہمارے انتقال کے بعد ہمیں بھول نہ جانا" تو شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح اللہ تعالی کی طرف لفظ "بھول" کی نسبت کے ساتھ دعا کرنا جائز ہے؟

355
356

معاشرے اور ریاست کی بنیاد مذہب پر ہونی چاہیے یا عقل پر؟

جواب: نہیں کرسکتی، کیونکہ مذہبی اختلافات ناقابل حل ہوتے ہیں،خدا کی مرضی کیا ہے؟ یہ طے کرنا ،ممکن نہیں،نیز مذہب انسان میں یہ اخلاقی ذمہ داری پیداکرتا ہے کہ و...

356
357

کسی کے ذاتی فعل کی وجہ سے علماءکے کردار پر انگلی اٹھانا

سوال: سیکولر و لبرل طبقہ علمائے کرام کو بدنام کرنے کے لیے کہتا ہے کہ ان کے اپنے اعمال قرآن و سنت کے مطابق نہیں،ثبوت کے طورپر کچھ واقعات بھی پیش کرتے ہیں کہ فلاں مولوی نے فلاں غیر اخلاقی فعل کیا،کرپشن کی وغیرہ۔

357
358

کیا آذان و اقامت سع پہلے درود پڑھنا جائز ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں اذان و اقامت سے پہلے اور اذان کے بعد صلوٰۃ و سلام پڑھا جاتا ہے ۔بعض لوگ اس سے منع کرتے ہیں اور جب انہیں کہا جائے کہ شریعت کی طرف سے منع نہیں ،اس وجہ سے یہاں بھی پڑھ سکتے ہیں،تو آگے سے کہتے ہیں کہ اگر ہر جگہ اسی کو دلیل بناؤ گے ،تو پھرنمازمیں سجدے دو کیوں کرتے ہو؟زیادہ سے منع تو نہیں کیا گیا ،لہذا سجدے بھی زیادہ کیا کرو تاکہ تمہیں ثواب زیادہ ملے۔اس وجہ سے گاؤں کے کافی لوگ پریشان ہیں کہ کیا درست ہے اور کیا درست نہیں ۔براہِ کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ،تاکہ لوگوں کو مطمئن کیا جا سکے۔

358
359

عیسائی عورت مسلمان ہو جائے تو اس کے نکاح کا حکم

سوال: اگر عیسائی عورت مسلمان ہو جائے، لیکن اس کا عیسائی شوہرمسلمان نہ ہو تو اس کا نکاح جو عیسائی لڑکے سے ہوا تھا وہ ٹوٹ جائے گا یا باقی رہے گا؟

359
360

شوہر نمازوں کی پابندی نہ کرتا ہو تو اس کا وبال کس پر ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی کا شوہر نمازوں کی پابندی نہ کرتا ہو اور اس کا اثر بچوں پر پڑ رہا ہو تو اس کو کیسے سمجھا یا جائے اور اس کا وبال کس پر ہوگا؟

360