
ادارے کے کاموں کے لئے ملنے والا پٹرول ذاتی کاموں میں استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک پرائیویٹ ادارے کے تحت کچھ ملازم مارکیٹنگ کرتے ہیں، ملازمین کو رُوٹ کے حساب سے روزانہ گاڑی کے لئے پٹرول دیا جاتا ہے اورانہیں اس بات کا پابند کیا جاتا ہے کہ اگر پٹرول بچ جائے تو ادارے کو واپس کرنا ہے تاکہ اسے اگلے دن کے لئے استعمال کیا جا سکے،کسی کو بھی ذاتی طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ،پوچھنا یہ ہے کہ اگرپٹرول بچ جائے تو ملاز م اسے ذاتی طور پر استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں، براہِ کر م جو بھی حکم شرعی ہو اس سے آگاہ فرمائیں؟
غسل کر کے نماز پڑھی بعد میں محسوس ہوا کہ دانتوں میں کچھ رہ گیا ہے، تو کیا حکم ہے
سوال: اگر کسی پر غسل فرض ہوا، پھر اس نے اچھے انداز میں مطمئن ہو کر غسل کیا، بعدِ غسل نماز پڑھی، نماز کے بعد اس نے محسوس کیا کہ دانت میں کچھ رہ گیاہے، اس صورت میں اس کا غسل اور نماز ہو گئی یا نہیں؟
سالگرہ منانے اور کیک کاٹنے کا شرعی حکم
جواب: ، اس میں کیک کاٹنا یا اپنے عزیزوں کے لئے کھانے وغیرہ کا انتظام کرنا، اس میں حرج نہیں بلکہ صِلۂ رحمی (رشتہ داروں سے حُسن ِ سُلوک) کی اچّھی نیّت کے سات...
شادی کی دعوت کے لئے کون سا وقت رکھا جائے، جس میں نمازوں کی پابندی ہوسکے
سوال: شادیوں کے موقع پر پکے نمازی بھی فرض نمازوں کی پابندی نہیں کرتے، نماز کی پابندی کرنا چاہیں تو کیسے کریں؟ شادی کا ٹائم ٹیبل کیا رکھنا چاہیے کہ جس میں نماز کی پابندی ہو سکے؟ دلہا اور دلہن کی بھی نماز قضا نہ ہو۔؟ اگر عشاء کے بعد نکاح کر لیا جائےتو ایسا کرنا کیسا ہے؟
محرم الحرام میں قربانی کاگوشت کھاناکیسا؟
جواب: ، ابتداءِ اسلام میں تین دن سے زیادہ رکھنے کی ممانعت تھی جو بعد میں منسوخ ہوگئی۔ لہٰذا قربانی کرنے والا یا جسے وہ دے جب تک چاہیں استعمال کرسکتے ہیں۔ یا...
بیٹیوں کے گھر سے کھانا کھانے کا حکم
سوال: کچھ لوگ بیٹیوں کے گھر سے کھانا نہیں کھاتے اور کہتے ہیں کہ یہ دین میں جائز نہیں اور ان کے گھر کا پانی پینا بھی حرام ہے، یہ سوچنا اور ایسا کرنا کیسا؟
روزہ ٹوٹنے کی دو صورتوں کی عِلّت
سوال: فیضان ِرمضان میں یہ مسئلہ ہے کہ سحری کا نوالہ منہ میں تھا کہ صبح طلوع ہوگئی یا بھول کر کھا رہا تھا، نوالہ منہ میں تھا کہ یاد آگیا اور نگل لیا تو دونوں صورتوں میں کفارہ واجب، مگر جب منہ سے نکال کر پھر کھایا ہو تو صرف قضا واجب ہوگی کفارہ نہیں۔ اس مسئلہ کے حوالہ سے یہ ارشاد فرمائیے کہ منہ سے نکالے بغیر نگل لیا تو کفارہ واجب ہے اور منہ سے نکال کر پھر کھایا تو صرف قضا ہے کفارہ نہیں،حکم میں فرق کیوں ہے؟
عصر کے بعد کھانا پینا اور سونا منع ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ متعدد چیزوں کے بارے میں مشہور ہے کہ انہیں عصر کے بعد نہیں کرنا چاہئے، جیسا کہ عصر کے بعد لکھنا پڑھنا نہیں چاہئے، اس حوالے سے تو دار الافتاء اہلسنت کا فتوی وائرل ہے، جس میں اس کاتفصیلی حکم مذکور ہے، البتہ مزید کچھ چیزیں ہیں جن کے بارے میں یہی سننے کو ملتا ہے (۱) جیسا کہ ہمارے بزرگ حضرات کہتے ہیں نماز عصر سے اذان مغرب تک کچھ كهانا پینا نہیں چاہئے۔ (۲) اسی طرح نماز عصر کے بعد سونے سے بھی منع کیا جاتا ہے، ان دونوں باتوں کی شریعت میں کوئی اصل ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرمادیں۔
گدھی کے دودھ سے بنائی گئی کریم استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گدھی کے دودھ سے بنا ہوا فیس ماسک یا نائٹ کریم استعمال کرنا کیسا ہے؟نیز اسے بیچنے کا کیا حکم ہوگا ؟برائے مہربانی ارشادفرمادیں۔ تفصیل:گدھی کے دودھ کو مخصوص طریقے سے گرم کیا جاتا ہے، پھر اس میں ناریل یا زیتون کا تیل، شہداور وٹامن E کیپسول شامل کرکے ایک خاص کریم تیار کی جاتی ہے، جو کہ جلد کے رنگ کو صاف کرنے، جھریاں و داغ دھبے دور کرنے، کیل مہاسوں کے علاج اور جِلدی انفیکشن میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
غیر مسلم کے دئیے ہوئے پھل، فروٹ یا روٹی وغیرہ کھانا
سوال: غیر مسلم روم پارٹنر اگر کوئی چیز مثلاً پھل، فروٹ یا روٹی دے تو اس کا کھانا کیسا ہے؟