
دلہا دلہن والوں کا مل کر بارات و نکاح والے دن دعوت کرنے سے ولیمہ ہوگا یا نہیں؟
سوال: شادی میں دلہا اور دلہن والے مل کر ایک فنکشن طے کر لیتے ہیں جس میں دلہن والے بارات اور رخصتی کرتے ہیں اور دلہا والوں کی طرف سے بھی مہمان مدعو کیے ہوتے ہیں کہ ان کی طرف سے ولیمہ بھی ہو جائے، تو اس طرح ولیمہ کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہو گی؟
پہلایاآخری قعدہ بھول کھڑاہوجائے تواس کی تفصیل
سوال: (الف)اگر کوئی شخص پہلا قعدہ بھول کر کھڑا ہو جائے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ (ب)اور اگرکوئی آخری قعدہ بھول کر کھڑا ہو جائے تو کیا حکم ہے۔؟
فرض پڑھنے کے بعد فرض پڑھنے والے کی اقتداء میں نفل پڑھنے کا حکم
سوال: ایک شخص نے نماز عشاء کے فرض با جماعت ادا کر لئےہیں تو کیا وہ شخص نفل کی نیت سے ایسے شخص کی اقتداء کر سکتا ہے جس نےنماز عشاء کے فرض ادا نہیں کئے ؟
غلطی سے ٹائم سے پہلے افطار کر لیا
سوال: غلطی سے ٹائم سے پہلے افطار کر لیا اور روزہ دار ہونابھی یاد ہو، تو روزہ ہو جائے گا؟
سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوسری رکعت میں پھر وہی آیتِ سجدہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے كہ امام صاحب نے نماز تراویح پڑھاتےہوئے آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد سجدہ تلاوت کیااور اس کے بعدرکوع و سجود کرکے ایک رکعت مکمل کر لی، پھر دوسری رکعت میں ان سے قراءت میں غلطی ہوئی، لقمہ ملنے پر انہوں نے پیچھے سے قراءت شروع کی تو وہی آیت سجدہ دوسری رکعت میں بھی تلاوت کر دی۔ پھر اس کے بعد نہ تو سجدہ تلاوت دوبارہ کیا، اور نہ ہی آخر پر سجدہ سہو کیا۔ اب شرعی رہنمائی درکار ہے کہ وہ نماز درست ہوئی؟
ایک کا مال ہو اور دونوں شریک مل کر کام کریں تو جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک دوست ہے، ہم دونوں ساتھ مل کر ایک ریسٹورینٹ کھولنا چاہتے ہیں، لیکن اس کے پاس فی الحال انویسٹمنٹ بالکل نہیں ہے، اس لئے اس کام میں ساری انویسٹمنٹ میری ہو گی، ہم دونوں مل کر برابر ، برابر کام کریں گے، اور نفع ونقصان بھی برابر برابر تقسیم کریں گے، کیا ہمارا اس طرح پارٹنرشپ کرنا ، جائز ہے؟
والد کا اپنا قرض اپنی اولاد کے حوالے کرنا
سوال: والد اپنی زندگی میں اپنے ذمے قرض کی ادائیگی اولاد کے حوالے کر سکتا ہے؟اور اولاد اس کو قبول بھی کر لے تو عند اللہ والد گناہ گار تو نہیں ہو گا ؟
رکوع میں شامل ہونے کے لیے کتنا قیام ضروری ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص فرض نماز کی جماعت میں شریک ہونے کے لیے آئے اور امام کو قیام کے علاوہ کسی اور حالت(مثلاً رکوع) میں پائے تو اس صورت میں تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد کم از کم بقدرِ ایک تسبیح قیام میں رہنا ضروری ہے یا حالت قیام میں تکبیر تحریمہ کہہ کر فوراً شریک ہو جائے تب بھی درست ہے ؟ اس کے متعلق کیا تفصیل ہے، رہنمائی فرمائیں ۔
سجدہ سہو کے بعد التحیات نہ پڑھی تو کیا حکم ہے ؟
جواب: کر التحیات نہ پڑھی اورسلام پھیر کر نماز مکمل کر لی مگر فوراً یاد آگیا کہ میں نے التحیات نہیں پڑھی تو اگر کوئی ایسا کام نہیں کیا ، جو نماز کے منافی...