
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ الحمد للہ عزوجل ہم گیارہ افراد عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہے ہیں ،او ر ہمارا شیڈول یہ ہوگا، کہ پہلے تین دن مدینہ منورہ میں ہوں گے، پھر مکہ مکرمہ میں چار دن ہوں گے ،اور پھر مدینے شریف میں تین دن قیام ہوگا، اور پھر مکہ مکرمہ میں آٹھ دن قیام ہوگا ،اور آخر میں مدینے شریف میں آٹھ دن قیام ہوگا، اور وہیں سے واپس پاکستان آنا ہوگا ،تو معلوم یہ کرنا ہے، کہ اس پورے شیڈول میں ہمیں نمازوں میں قصر کرنی ہے یامکمل پڑھنی ہے؟ سائل:عبد القادر عطاری(سرجانی ٹاؤن، کراچی)
بروکر کا پارٹی کو مارکیٹ ویلیو سے زائد قیمت بتانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اپنی ایک پراپرٹی بیچ رہا ہوں جس کی مارکیٹ ویلیوتیس لاکھ روپے ہے لیکن بروکرپارٹی سے بتیس لاکھ مانگ رہا ہے کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بچے کانام محمد مرسلین رکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بینک سے قرضہ لینے والا ، قرضے کےحصول کےلیے کسی ایک دکاندار کو بطور ضامن پیش کرتاہے ، توسودی قرض لینےوالے کی ضمانت دینا کیسا ہے ، کیاضمانت دینے والا بھی گنا ہ گار ہوگا
باپ کے چچا زاد بھائی سے نکاح کرنے کا حکم
جواب: بارے میں قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ اپنی فرع اور اپنی اصل کتنی بعید ہو مطلقاً حرام ہے، اور اپنی اصل قریب کی فرع اگرچہ بعیدہو حرام ہے، اور اپنی اصل بعید کی فر...
ملازم کا خریداری میں زیادہ ریٹ بتاکر زائد رقم خود رکھ لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں کنسٹرکشن کے شعبے سے وابستہ ہوں، میرے ٹھیکیدار بعض اوقات مجھے طے شدہ کام سے ہٹ کر ریت یا بجری وغیرہ لینے بھیج دیتے ہیں جس میں کافی وقت صرف ہوتا ہے، مشقت بھی اٹھانی پڑتی ہے اور اس کا عوض بھی کچھ نہیں ملتا ۔ کیا مجھے یہ اجازت ملے گی کہ میں 3000میں ملنے والی چیز کا ریٹ 3500 بتا کر 500 روپے خود رکھ لیا کروں؟
امام نے بھول کر نجس کپڑوں میں نماز پڑھادی تو اس کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر جسم یا لباس پر نجاست بقدر مانع لگی ہو اور اسی حالت میں بھول کر نماز پڑھائی ہو، بعد میں نجاست کے لگنے کا علم ہوا تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
گارمنٹس مارکیٹ میں کمیشن کی ایک ناجائز صورت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گارمنٹس مارکیٹ کے اندر تقریباً تمام دکانوں پر یہ سلسلہ چل رہا ہے کہ ہمارا مال فرنٹ پر لگا نے کے لیے دکان میں جو نوکر ہوتے ہیں اپنے کمیشن کا بولتے ہیں، ان کو کمیشن دیں، تو ہمارا مال فرنٹ پر لگاتے ہیں اور اگر کمیشن نہ ملے تو وہ مال بیک سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں، تو ایسا کرنا درست ہے؟
حج فرض نہ تھا پھر بھی کرلیا تو!
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ میں نے تقریباً24سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ حج کیا تھا، لیکن اس وقت میں صاحبِ استطاعت نہیں تھا۔ اب میری عمر32سال ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ صاحبِ استطاعت ہوں۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا اب مجھ پر دوبارہ سے حج کرنا فرض ہے؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی کہ اس نے 24سا ل کی عمر میں جو حج کیا تھا، وہ مطلق حج کی نیت سے کیا تھا ،حج فرض یا نفل کی کوئی نیت نہیں تھی؟