
مسجد کے واش روم کرائے یا ٹھیکے پر دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ہماری مسجد میں تین بیت الخلاء (واش رومز) ہیں، مسجد کےقریب میں مارکیٹ ہونے کی وجہ سے یہ بہت کثرت سے استعمال ہوتے ہیں، اب اہل محلہ اور کمیٹی کے افراد نے باہمی مشورہ سے طے کیا ہے کہ ہم ایک خاک روب (Sweeper) کو یہ واشرومز ٹھیکے پر دے دیتے ہیں، یہ Sweeper جماعت کے اوقات کے علاوہ واشرومز استعمال کرنےوالوں سے بیس روپے وصول کرے گا، یہ ساری آمدنی Sweeper کی ہوگی اور وہ اس ٹھیکے کے بدلے مسجدکو ہر مہینے 3000 روپے کی فکس رقم بطور ٹھیکہ اداکرے گا۔ اسی طرح کاسلسلہ ہمارے علاقےمیں موجوداہل سنت کی تین مساجدمیں چل رہاہے، ابھی تک ہماری مسجدمیں ایسا سلسلہ شروع نہیں ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کام شروع کرنے سے پہلے شرعی رہنمائی لے لیں، کیا مذکورہ طریقہ کارکے مطابق مسجد کے واش رومز کو ٹھیکے پر دینا جائز ہے؟
شادی شدہ بیٹے یا بیٹی کو وراثت سے حصہ کم ملے گا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنے بچوں میں سے کچھ کی شادی اپنی زندگی میں کر دے اور کچھ کی ابھی اس نے شادی نہ کی ہو کہ اس کا انتقال ہوجائے، تو جن بچوں کی باپ نے شادی نہیں کی تھی، وراثت تقسیم کرتے وقت وہ اپنے شادی شدہ بھائی، بالخصوص شادی شدہ بہن کو یہ کہتے ہیں کہ تم لوگوں کی شادی میں والد صاحب نے بہت خرچہ کر دیا تھا، تمہیں جہیز دے دیا تھا، وہی تمہارا حصہ تھا، لہٰذا اب وراثت میں تمہارا حصہ نہیں ہے، یا پہلے وہ خرچہ مائنس کر کے ہمیں دیاجائے، پھر وراثت تقسیم کی جائے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ ایسی صورت میں باپ نے اپنی زندگی میں جن بچوں کی شادی کی تھی، ان کو حصہ ملے گا؟ اگر ملے گا تو پورا حصہ ملے گا یا شادی کا خرچہ مائنس کر کے باقی ملے گا؟
حالت احرام میں جھگڑا کرنے پر کیا کفارہ ہے؟
جواب: ادب، احترام، تعظیم، بندگی، محبت، وارفتگی اور اطاعت کا سفر ہے، جس میں ہر قدم پر شَرْعی احکام کے زیور سے آراستہ رہنے کا حکم ہے ،اسی لئےقران کریم میں ال...
قسم توڑنے کا کفارہ ادا کرنے کا طریقہ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قسم کے کفارے میں کھانے یعنی دس صدقۂ فطر کی بننے والی قیمت کا حساب لگا کر اتنی رقم کی دینی کتب خرید کر شرعی فقیر طالبِ علم یا عالم دین کو پیش کرنے سے قسم کا کفارہ ادا ہو جائے گا یا نہیں ؟
جواب: علما نے اپنی کتابوں میں ان نمازوں کے لئے جدا جدا باب باندھے ہیں، اگر یہ ایک نماز ہوتی تو الگ الگ باب نہ باندھے جاتے مثلا امام بخاری رحمہ اللہ نے بخاری...
اس شرط کے ساتھ مکان بیچنا کیسا کہ تم سے واپس میں ہی خرید لوں گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مجھے اپنے قرض کی ادائیگی کیلئے پچاس لاکھ روپے کی حاجت تھی، تو میں نے اپنا مکان جو سیکٹر 11 ایف کراچی میں موجود تھا اور اس کی مالیت تقریبا ً 60 سے 65 لاکھ کی تھی، اپنے کزن کو ضرورت کی وجہ سے 55 لاکھ کا بیچ دیا اور اس میں یہ معاہدہ طے ہوا کہ میں آپ کو یہ 55 لاکھ دوبارہ دوں گا تو اس وقت آپ مجھے یہ مکان واپس کردینا، اس دوران آپ اس میں رہ سکتے ہو، اب اس بات کو تقریبا تین ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔ حال ہی میں کاروباری مسائل کے متعلق ایک آن لائن سیشن ہوا جس میں، میں نے شرکت کی، اس میں مجھے معلوم ہوا کہ یہ طریقہ شرعاً ناجائز ہے۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا واقعی یہ ناجائز ہے؟ اس کی وجہ کیا ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو ’’یا محمد‘‘ کہہ کر پکارنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ’’یا محمد‘‘ کہہ کر پکارنے کا کیا حکم ہے؟
سودی قرض میں ڈوبے ہوئے شخص کو زکوٰۃ دینا کیسا ؟
جواب: علم و حکمت والا ہے۔(پارہ10 ، سورۃ التوبہ،آیت60) الدر المختار مع ردالمحتار میں ہے:”(ومديون لا يملك نصابا فاضلا عن دينه) الدفع للمديون اولى منه للف...
بیوی کی بھانجی سے نکاح کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زید کاہندہ کے ساتھ نکاح ہوا اور ہندہ کے نکاح میں ہوتے ہوئے، زید نے اس کی سگی بھانجی خالدہ سے نکاح کر لیا اور ازدواجی تعلق بھی قائم کر لیا اور ابھی تک میاں بیوی کے حیثیت سے اکھٹے رہ رہے ہیں، اس کو چھوڑا بھی نہیں، تو شرعاًایسے شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟
خنساء نام کا مطلب اور خنساء نام رکھنا کیسا
جواب: علمية ، بيروت) شیخ الحدیث علامہ عبد المصطفی اعظمی علیہ الرحمہ نے اپنی کتاب ”جنتی زیور “میں حضرت خنساء رضی اللہ عنہا کے حوالے سے تحریر فرمایا ہے :...