
جواب: نہ لگائیں۔ (ملخصاًازسنتیں اور آداب، صفحہ89 تا 91، مکتبۃ المدینۃ، کراچی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:"من أحب أن يكثر اللہ خير بيته، فليتوض...
قضا نمازوں میں تاخیر کرنے سے گناہ ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کی قضا نمازیں ہوں اور ابھی ادا نہ کی ہوں تو کیا ان قضا کا ہر وقت گناہ ہوتا رہتا ہے؟ اگر وہ فارغ ٹائم میں قضا نمازیں نہ پڑھے، بلکہ صرف فرض نماز کی سنت غیر مؤکدہ اور نوافل چھوڑ کر ہر نماز کے ساتھ فقط ایک قضا نماز پڑھے تو کیا گنہگار ہوگا؟
اللہ تعالیٰ کے لیےچھیننے کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟
جواب: نہیں۔ قرآن وحدیث میں اس کے ہم معنی الفاظ واردہوئے ہیں، نیز علمائے دین نے بھی ذات باری تعالیٰ کےلئے اس لفظ کااستعمال فرمایا ہے، علاوہ ازیں ہمارے عرف م...
زکوٰۃ بھیجنے کے چارجز زکوٰۃ کی رقم سے کاٹے جا سکتے ہیں یا الگ سے دینے ہوں گے ؟
جواب: نہیں کیے جا سکتے، بلکہ اُن اخراجات کو الگ رقم سے ادا کیا جائے گا۔ جتنی زکوٰۃ بنتی ہے، وہ مکمل رقم ہی مستحق تک پہنچنا ضروری ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں...
اگر سنت ِ مؤکدہ میں مؤکدہ کی نیت نہ کی جائے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر سنت ِ مؤکدہ میں مؤکدہ کی نیت نہ کی جائے بلکہ ویسےہی سنتوں کی نیت کی جائے یا فقط نماز کی تو کیا یہ ادا ہو جائیں گی ؟ (محمد عرفان عطاری ،راولپنڈی)
جبڑے سے نیچے سرجری کے لیے داڑھی منڈوانا کیسا ؟
سوال: ایک بارِیش شخص کو جبڑے کے نیچے غدود کا مرض لاحق ہے۔ ماہر ڈاکٹرز نے اِس کا واحد اور ناگزیر حل "Submandibular Gland Excision" سرجری کو قرار دیا ہے۔ ڈاکٹرز نے واضح کیا ہے کہ دواؤں یا کسی دوسرے طریقے سے اس کا علاج ممکن نہیں ہے، بلکہ سرجری میں تاخیر مزید پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ جہاں چیرا لگایا جائے گا، اُتنے مخصوص حصے کو مکمل طور پر صاف کرنا ضروری ہے کہ، تاکہ سرجیکل ایریا میں انفیکشن کا خطرہ ختم ہو جائے۔ کیا ایسی صورتِ حال میں داڑھی کا مطلوبہ حصہ منڈوانے کی اجازت ہوگی؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ آج سے تقریباََ21سال قبل میری والدہ کاانتقال ہواجن کوایک وقفی قبرستان میں دفن کیا گیا۔بعداَزتدفین جب قبرتعمیرکی گئی توقبرکے سلیپ کے اوپرچاروں طرف دیواریں کھڑی کردی گئیں اوربیچ والاحصہ کچّارکھاگیا۔اب چونکہ اس تعمیر کوکافی عرصہ ہوگیااورقبربھی کچھ بیٹھ گئی ہےاندیشہ ہے کہ اگرقبرکی مرمّت نہ کی گئی توکچھ عرصہ بعداُس کی حالت اورزیادہ خستہ ہوجائے گی لہذاہم چاہتےہیں کہ قبرکی تعمیرات کریں ۔اس کے لئے پہلے اوپر کی پرانی تعمیرات ختم کرناہوں گی اس حدّتک کہ سلیب نظرآجائیں لیکن اس میں قبر کُشائی کی نوبت نہ آئے گی پھرنئے سرے سے قبرکی تعمیرات کریں گے اوراُس کاطریقہ یہ ہوگاکہ ہم بیچ کے مٹی والے حصے پرسَریے کاجال بچھاکر قبرکے اوپرچاروں طرف دیواربنائیں گےاوراُس پرماربل بھی لگائیں گےاوربیچ کاحصہ کچّاہی رکھیں گے۔کیاشرعااس اندازمیں قبرتعمیرکرنے کی ہمیں اجازت ہے؟
زوجہ کی موجودگی میں اُس کی سگی بہن سے نکاح کرناجائزہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اپنی زوجہ کی موجودگی میں اُس کی سگی بہن سے نکاح کرناجائزہے یانہیں؟تحریری فتوی عطافرمادیں تاکہ کسی کوسمجھایاجاسکے۔
گود لیے گئے بچے اور زوجہ کے درمیان کس طرح پردے کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہاپنے بھائی سے بچہ یا بچی گود لینے کی صورت میں بچہ یا بچی کےبالغ ہونےپر میری زوجہ سے پردے کے کیا احکام ہوں گےاور کیا طریقہ اپنایا جائے کہ بچہ اور میری زوجہ کے مابین پردے وغیرہ کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے؟سائل:محمد عرفان عطاری (فیصل آباد)
مدرسے کے لئے پلاٹ دینے کے بعد کیا واپس لے سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے ایک پلاٹ مدرسہ کے لئے وقف کیااورقبضہ بھی دے دیالیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ سے تین چارسال تک اسے بنایانہ جاسکااب زیدکہتاہے کہ میراپلاٹ مجھے واپس کردومیں اپنے ذاتی استعمال میں لاؤں گایامدرسہ کے علاوہ کسی اورمصرف میں صرف کردوں گا،کیازیدوہ پلاٹ واپس لے سکتاہے یاکسی اورمصرف میں صرف کرسکتاہے؟ سائل:محمدفیاض(فیصل آباد)