
مقتدی کے دعائے قنوت مکمل پڑھنے سے پہلے امام رکوع میں چلا جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان المبارك میں تراویح کے بعد وتر کی جماعت کروائی جاتی ہے۔ امام کے ساتھ وتر کی ادائیگی میں بعض اوقات دعائے قنوت ابھی مکمل نہیں پڑھی ہوتی کہ امام صاحب رکوع میں چلے جاتے ہیں، ایسے میں مقتدی کیلئے کیا حکم ہے؟ کیامقتدی بقیہ دعائے قنوت چھوڑ کر امام کے ساتھ رکوع کرلے،یا پھر تشہد کی طرح دعائے قنوت پوری پڑھے اور پھر رکوع میں جائے؟ کیونکہ دعائے قنوت بھی تشہد کی طرح واجب ہے۔ رہنمائی فرمادیں۔
نفلی روزے کے دوران حیض شروع ہوجائے تو قضا لازم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر کوئی خاتون دس محرم الحرام کا نفلی روزہ رکھے، لیکن عصر کے بعد اور مغرب سے تقریباً آدھا گھنٹہ قبل ایامِ مخصوصہ کا خون شروع ہو جائے، تو کیا اس صورت میں اس روزے کی قضا لازم ہوگی؟
ثریا جنت یا ثریا ابرار نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال: ثریا جنت یا ثریا ابرار نام رکھنے کا کیا حکم ہے؟
حیض کی عادت کے بعد پیلے رنگ کی رطوبت کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ مجھے ہر مہینے مخصوص آٹھ دن حیض آتا تھا اور ایک عرصے سے یہی روٹین چلی آرہی ہے، لیکن اب پچھلے دو ماہ سے آٹھ دن گزرنے کے بعد اگلے چار دن تک مسلسل پیلے رنگ کی رطوبت آتی رہتی ہے، یہ پیلے رنگ کی رطوبت بھی کیا حیض ہے؟ ان چار دنوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ یونہی ابھی رمضان میں اگر پھر ویسے ہی چار دن رطوبت آئے تو ان دنوں روزہ رکھنے کا کیا حکم ہوگا؟
نماز میں عورت کا ٹخنہ ظاہر ہو جائے، تو نماز کا حکم
سوال: ہ کیاعورت کا ٹخنہ سِتر میں شامل ہے؟ اگرٹخنہ کھلا رہ گیا، تو کیا نماز ہو جائے گی؟
نماز میں بھولے سے پچھلی سورت شروع کی، یاد آنے پر اگلی سورت پڑھ لی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: فرض کی پہلی رکعت میں سورہ فلق پڑھی اور دوسری رکعت میں بھولے سے سورہ اخلاص شروع کر دی، دو آیات پڑھنے کے بعد یاد آیا، تو وہیں سے سورۃ الناس پڑھ لی، کیا اس طرح پڑھنا درست ہے؟
نبی کریم ﷺ نے معراج کا سفر کتنے وقت میں کیا تھا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم نے سفر معراج کتنے عرصہ میں کیا؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم نے سفر معراج 18 ہزار سال میں مکمل کیا، اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم سفر معراج کے لیے تشریف لے گئے تو اس کائنات کا نظام روک دیا گیا اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم واپس تشریف لائے تو اس کائنات کا نظام چلنا شروع ہوا؟
ساڑھے سات تولے سے کم صرف سونا ہو تو قربانی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے پاس ساڑھے چار تولہ سونا ہے اور اس کے سوا کچھ نہیں، کیا قربانی واجب ہے؟ اسے میں کبھی کبھار پہن لیتی ہوں لیکن نیت یہ ہے کہ یہ میرے بچوں کے لیے ہے، کیا میں ایسی صورت میں اس کی شرعی مالک ہوں؟
محمد ابو بکر کا مطلب اورمحمد ابو بکر نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال: کیا بچے کا نام محمد ابو بکر رکھ سکتے ہیں؟ اور اس کا معنی کیا ہے؟
سلطان نام کا مطلب اور محمد سلطان نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال: سلطان نام کا معنی بتا دیں اور محمد سلطان نام رکھنا کیسا ہے؟