
مسافر امام کے پیچھے مقیم مقتدی کی نماز کا طریقہ
جواب: قضاء مافاتہ بلاقراء ۃ ثم ماسبق بہ بھا ان کان مسبوقا ایضا “ ترجمہ:لاحق پہلے فوت شدہ رکعات بغیر قراءت کے ادا کرے،پھر وہ رکعات جو امام کے ساتھ رہ گئی تھی...
چھوٹے بچے نے نماز کے دوران عورت کا دوپٹہ کھینچ دیا تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نماز کے سجدے میں تھی، کہ اس کے چھوٹے بچے نے دوپٹا کھینچ دیا، جس سے اس کے سر کے سامنے والے اور کچھ پیچھے لٹکنے والے بال کھل گئے، سامنے کا حصہ تو انہوں نے فورا صحیح کر لیا، لیکن پیچھے لٹکنے والے بال کافی دیر تک کھلے رہ گئے ،اور اسی طرح نماز مکمل کی۔ کیا اس طرح نماز ہوگئی؟
دکان پر بیٹھنے کی وجہ سے جماعت چھوڑنا
سوال: ایک بھائی ہیں وہ عشااور تراویح جماعت سے نہیں پڑھتے بلکہ دکان پر خود رکتے ہیں اور چھوٹے بھائی کو نماز کے لیے بھیجتے ہیں، اس کی وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ میں اگر خود جاؤں گا تو چھوٹا بھائی نماز نہیں پڑھے گا، جب وہ نماز پڑھ کے آجاتا ہے تو میں پھر عشا و تراویح اپنے طور پر ادا کر لیتا ہوں، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
اوابین کے لیے مغرب کی سنتوں کے علاوہ 6 نفل پڑھنے ہیں یا سنتوں کو شامل کر سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اوابین کے لیے مغرب کے فرض کے بعد دو سنت، دو نفل اور دو نفل پڑھیں، یا مغرب کی پوری نماز (تین فرض، دو سنت اور دو نفل) پڑھ کر پھر چھ نفل پڑھیں، کیا دونوں طریقے درست ہیں اور ان میں سے افضل کون سا ہے؟
فرضوں میں ایک ہی سورت کا تکرار مکروہ کیوں ہے؟
موضوع: فرض نمازوں میں ایک سورت کی تکرار مکروہ کیوں؟
معذورِ شرعی کے حق میں نماز کے لئے کپڑے پاک کرنے کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی شخص کو پیشاب کے قطروں کا عذر ہو اور وہ معذورِ شرعی ہو، تو ایسی صورت میں نماز کے لئے کپڑوں کو پاک کرنے کا کیا حکم ہوگا؟
سنن و نوافل گھر میں پڑھنا کیسا ؟
جواب: زمانہ مسلمانوں میں سنن ونوافل کومسجد میں ادا کرنے کا معمول ہے،اور اس کی مخالفت لوگوں کے طعن و غیبت وغیرہا مفاسدکا باعث ہے،لہٰذا فی زمانہ سنن و نوافل ...
نماز میں درود شریف کے بعد پڑھی جانے والی ایک دعا
سوال: نماز میں درود پاک کے بعد پڑھی جانے مختلف دعائیں
مسجد سے جنازہ گزارنا کیسا؟ نیز جنازہ مسجد میں رکھ کر میت کا چہرہ دیکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمارے علاقے میں ایک مسجد عرصہ دراز سے قائم ہے، اس میں محراب کے باہر مسجد ہی کی ایک گیلری ہے، جو فنائے مسجد ہے، اس جگہ میں نمازِ جنازہ بھی ادا کی جاتی ہے، چونکہ مسجد کے محراب و قبلہ والی جانب سے یہاں آنے کا کوئی راستہ نہیں ہے بلکہ صرف مسجد کے پیچھے سے اور دائیں بائیں سے راستہ ہے، اس لئے جب جنازہ یہاں رکھنا ہوتا ہے تو عین مسجد سے جنازہ کو لے جایا جاتا ہے اور وہاں رکھ دیا جاتا ہے، پھر نمازِ جنازہ کا انداز کچھ یوں ہوتا ہے کہ امام صاحب اور ان کے ساتھ کچھ نمازی تو گیلری میں ہی ہوتے ہیں اور باقی سارے نمازی عین مسجد میں موجود ہوتے ہیں، اس طرح نمازِ جنازہ ادا کیا جاتا ہے، اس کے بعد چونکہ آگے سے باہر جانے کا راستہ نہیں تو آسانی کیلئے نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد میت کا آخری بار چہرہ دکھانے کیلئے اس کو مسجد میں لایا جاتا ہے اور لوگ باری باری دیکھ کر باہر چلے جاتے ہیں، اس کے بعد اہل خانہ مسجد سے میت کو تدفین کیلئے لے جاتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح میت کو مسجد سے گزارکر گیلری میں لے جانا اور ذکر کئے گئے انداز سے نمازِ جنازہ ادا کرنا شرعی اعتبار سے درست ہے یا نہیں؟ اور صرف چہرہ دکھانے کیلئے میت کو مسجد میں لانے کی اجازت ہے یا نہیں؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔
نبی پاک کو معراج جسمانی ہوئی تھی یا روحانی
جواب: زمانہ اس کا انکار نہیں کرتے مگر بد مذہب و گمراہ لوگ۔ معراج کا مطلقاً انکار کفر ہے، چنانچہ شرح عقائد نسفیہ پھر نبراس میں ہے : ’’والمعراج لرسول اللہ صل...