سرچ کریں

Displaying 641 to 650 out of 4744 results

641

بیٹی کو کس عمر میں نماز، روزہ کا حکم دینا چاہیے؟

سوال: شرعی مسئلہ بیان کیا جاتا ہے کہ بیٹے کو سات سال کی عمر میں نماز،روزے کا حکم دینا چاہیے،تو سوال یہ ہے کہ بیٹی کو بھی سات سال کی عمر میں نماز، روزے کا حکم دینا چاہیے یابیٹی کے لیے شریعت نے کوئی الگ عمر بیان کی ہے؟

641
643

ناپاکی کی حالت میں دکھاوے کے لیے نماز پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے جان بوجھ کر ناپاکی کی حالت میں عصر اور مغرب کی نماز صرف دکھاوے کے لیے پڑھی مگر اس نے نماز کی نیت نہیں کی اور نہ ہی نماز میں اس نے کچھ پڑھا، صرف ارکان ادا کیے اور اپنے اس عمل کو گناہ سمجھتے ہوئے صرف دکھاوے کے لیے کیا، تو اس پر کیا حکم شرع ہوگا؟ کیا ایسے شخص کو تجدید ایمان کرنا ہوگا؟

643
644

صف میں نابالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہوجاتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اوقات نابالغ بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جماعت میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور ان بچوں کو نماز کے دوران ہی صف سے ہٹا کر پیچھے کر دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغ افراد کی نماز نہیں ہوتی۔ ناسمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے، ان کی حد تک تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ وہ تو نماز میں بھی کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بچے جو مکمل آداب کےساتھ نماز ادا کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہ انداز و رویہ اپنانا سخت معیوب لگتا ہے، اور پھر کئی دفعہ ایسے بچے نماز توڑ کر بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بارے میں شرع کا کیا حکم ہے؟ کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا درست ہے؟

644
645

کیا ناپاک ٹائلز بھی خشک ہونے سے پاک ہوجاتی ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زمین تو خشک ہوکر پاک ہوجاتی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ گھروں کے فرش پر جو ٹائلز لگی ہوتی ہیں ان پر اگر کوئی نجاست گرجائے، تو کیا وہ ٹائلز بھی خشک ہونے سے پاک ہوجائیں گی۔ نیز اگر ان ٹائلز پر کوئی دراڑ ہو تو اس صورت میں ان کی پاکی کا کیا حکم ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: عمر اسلام

645
647

شرعی سفر کے ارادے سے نکلا لیکن آدھے راستے سے واپس آگیا

سوال: اگر کوئی شخص شرعی سفریعنی 92 کلو میٹر کے ارادے سے نکلا،لیکن آدھے راستے میں ہی واپس آنا پڑا تو کیا جو نمازیں اس نے آدھے سفر کے دوران پڑھی،ان کو پھر سے پورا پڑھنا ہوگا یا نہیں؟نیز واپس وطن پہنچنے تک کی نمازوں کے متعلق کیا حکم ہوگا؟اگر اُن نمازوں میں بھی قصر کیا ہو تو کیا انہیں دوبارہ پڑھنا ہوگا یا نہیں؟

647