
مسلسل 12 دن روزے رکھنے کی منت مانی اور درمیان میں روزہ چھوڑ دیا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک عورت نے اپنے کام کے لیے ربیع الاول میں 12 روزے لگاتار رکھنے کی منت مانی ، لیکن چھ روزے لگاتار رکھنے کے بعد گرمی اور کمزوری کی وجہ سے تسلسل توڑ دیا اور روزہ نہیں رکھا، تو اب اس کا کیا حل ہے ؟ کیا دوبارہ 12 روزے رکھنے ہوں گے ؟ یا پہلے کے رکھے ہوئے چھ روزے کافی ہیں اور اب صرف چھ روزوں کی قضا کرنی ہو گی ؟ نیز یہ روزے ابھی بھی لگاتار رکھنے ضروری ہیں یا ناغے کے ساتھ بھی رکھے جا سکتے ہیں ؟
رمضان میں اذانِ مغرب اور نماز کے دوران 10 منٹ کا وقفہ کرنا کیسا ؟
سوال: ہمارے ہاں عام طور پر رمضان المبارک میں افطار کے وقت اذانِ مغرب دی جاتی ہے اور پھر دس منٹ کا وقفہ کیا جاتا ہے ، تاکہ عوام افطاری کر لے اور پھر نمازِ مغرب ادا کی جاتی ہے، کیا اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب میں یہ دس منٹ کا وقفہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) کیا اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے رمضان میں روزہ اذان کے ساتھ افطار کرنا لازمی ہے؟ اگر وقت پورا ہونے پر کوئی اشارہ مل جائے، مثلاً: مسجد میں اعلان ہو جائے کہ روزہ دار روزہ افطار کر لیں،تو اس سے بھی روزہ افطار کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ (3) اگر اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب کے درمیان دس منٹ کے وقفہ کی قباحت سے بچنے کے لیے روزہ اعلان کے ساتھ افطار کرا دیا جائے اور پھر افطار کے دس منٹ بعد اذان دی جائے، پھر اذان کے فوراً بعد نماز ادا کر دی جائے، تو اس طریقہ کار کے بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟
یومِ عرفہ کے روزے کی کیا فضیلت ہے؟
سوال: یومِ عرفہ کا نفلی روزہ رکھنا کیسا ؟ اس کی کیافضیلت ہے ؟
مسافر کے لیے نماز تراویح کا حکم
جواب: حالت ہو یعنی سیر فی الحال جاری نہ ہو، مسافر سواری سے اتر کر کہیں ٹھہرا ہوا ہو ،تو ایسی صورت میں سنن ادا کرے ، اور اگرخوف و فرار کی حالت ہو یعنی فی ...
روزہ و عید چاند کے حساب سے یا کلینڈر کے حساب سے؟
سوال: (1) چاند دیکھے بغیر کلینڈر کے ذریعے روزہ و عید وغیرہ کر سکتے ہیں ؟ (2) بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کلینڈر کے مطابق مہینا شروع ہوجاتا ہے ، لیکن اس دن چاند نظر نہیں آتا اور دوسرے دن جب نظر آتا ہے ، تو دِکھنے میں بھی دوسرے دن کا لگتا ہے ، توکلینڈر کے مطابق اس چاند کو دوسرے دن کا شمار کریں گے یا پہلے دن کا ؟
رجب کی 27 تاریخ کو روزہ رکھنے کا ثبوت
سوال: رجب کی 27 تاریخ کو روزہ رکھنا کس حدیث سے ثابت ہے؟
مخصوص ایام میں عورت کا ناخن کاٹنا کیسا؟
سوال: عورت حیض و نفاس کی حالت میں ناخن کاٹ سکتی ہے یا نہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرما دیں۔
دن میں روزے کی نیت کرنے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: رمضان کے روزے میں زید کی سحری میں آنکھ نہیں کھلی، سحری کا وقت 4:10 پر ختم ہورہا تھا جبکہ زید کی آنکھ صبح 7:00 بجے کھلی۔ زید نے اٹھتے ہی یوں نیت کی کہ میں ابھی سے روزے سے ہوں، جبکہ سحری کا وقت تو کافی پہلے ختم ہوچکا تھا۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں زید کا روزہ درست ادا ہوگیا ؟
سوال: میں نے 26رمضان کو پاکستان آنا ہے۔ پاکستان میں جب میری فلائٹ اترے گی اس وقت تقریباً ساڑھے چار کا ٹائم ہوگا، باہر آتے آتے ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے۔ اس وقت تک سحری کا ٹائم ختم ہوجائے گا۔ تو کیا اس دن سفر میں ہونے سے مجھے وہ روزہ معاف ہے؟
حالتِ روزہ میں جھاگ والی مسواک کرنا کیسا ؟
سوال: کیا روزہ میں جھاگ والی مسواک کر سکتے ہیں یا نہیں ؟