
بادل کی گرج اور بجلی کی چمک کے وقت پڑھی جانے والی دعا
جواب: آواز سنتے تو یہ (دعا) پڑھتے اَللّٰهُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِكَ، وَ لَا تُهْلِكْنَا بِعَذَابِكَ، وَ عَافِنَا قَبْلَ ذٰلِكَ۔ (سنن ترمذی، جلد 5، صفحہ...
قبلہ سمت سے کتنا پھریں گے تو نماز فاسد ہوگی؟
موضوع: سمتِ قبلہ سے پھرنے پر نماز فاسد ہونے کا شرعی حکم
سلام پھیر کر اردو میں دعا کی یا عملِ کثیر کیا، پھر یاد آیا سجدۂ سہو کرنا تھا
سوال: نماز کا سلام پھیر دیا اوراتنی آواز میں کہ قریب بیٹھا بھی سن لیتا ،کہا: ”یااللہ پاک تیرا شکر ہے تیرا شکر، یااللہ پاک“پھر یاد آیا سجدہ سہو نہیں کیا تھا یا نماز کا سلام پھیر لینے کے بعد سامنے صوفے سےرومال لے کر ناک صاف کیا اور واپس وہیں رکھا ،پھر یاد آیا کہ سجدہ سہو کرنا تھا، اسی وقت سجدے میں چلے گئے ان صورتوں میں نماز ہو گئی یا نہیں؟
خواتین کا محفل میں نعرے لگانا کیسا؟
جواب: پردے کا خیال کرتے ہوئے نعرے لگانا جائز ہے،یعنی جس جگہ محفل ہورہی ہے اس کی مناسبت سے اس چیزکاخیال رکھ کرنعرے لگائے جائیں کہ ان کی آوازغیرمحرم تک نہ پ...
منت مانی ہوئی چیز بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اگر کوئی شخص کوئی منت مانے اور اس کے بعد اس کا مقصد پورا بھی ہو جائے، لیکن اب اسے یاد نہ رہے کہ منت روزوں کی تھی یا نماز کی یا کسی اور چیز کی، البتہ یہ حتمی طور پر معلوم ہو کہ کوئی منت مانی تھی، تو اب اس منت سے برئ الذمہ ہونے کی کیا صورت ہے؟
بیوی کے علاوہ دوسرے رشتہ داروں کے لیے سوگ کا حکم
جواب: میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ کرے ، سوائے اپنے شوہر کے کہ اس پر چار ماہ دس دن سوگ کرے اور ( دورانِ عدت ) رنگے ہوئے کپڑے نہ پہنے ، سوائے عصب ( نامی رنگ...
جاندار کی شکل کے بنے گلدان استعمال کرنا کیسا؟
جواب: میت و بے روح کی ہے تو وہ تصویر غیر ذی روح کی ہے۔"(فتاویٰ رضویہ، جلد24، صفحہ587، رضا فاؤنڈیشن، لاہور) مجلس شرعی کے فیصلے میں ہے :"وہ کارٹون جو جنسِ...
بغیر وضو طواف کیا اور اب وطن واپس آچکا ہے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص عمرہ کرنے گیا اور اُس نے بغیر وضو عمرے کاطواف کر لیا اور اب وہ اپنے وطن واپس آ چکا ہے، اب اس کے لیے کیا شرعی حکم ہوگا؟اگر وہ دوبارہ عمرہ کے لیے جا رہا ہو، تو کیا وہ اُس طواف کو دوبارہ کر سکتا ہے یا اُس پر دم دینا ہی لازم ہوگا؟
مضاربت پر کام کرنے والے نے اپنا پیسہ لگا دیا تو نفع کا حکم، نیز انویسٹر فوت ہوجائے تو مضاربت کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے بھانجے کا فروٹ کا کام تھا ، میں نے اور میرے بھائی نے اس کو ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے (یعنی ڈیڑھ لاکھ میں نے اور ڈیڑھ لاکھ میرے بھائی نے) اور اس کو اس بات کا پابند کیا کہ ان سے الگ الگ تجارت کرنا، ان کا حساب کتاب الگ الگ ہی ہوگا، اس نے اس بات پر عمل کیا اور دونوں مالوں کو آپس میں نہیں ملایا۔ اس میں میرا معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ میرے ڈیڑھ لاکھ روپے سے فروٹ خریدو اور جو نفع ہو مجھے اس میں سے آدھا دے دینا، آدھا تمہارا ہوگا! تو وہ جب منڈی گیا، وہاں اسے مناسب قیمت میں اچھا سودا مل رہا تھا لیکن اس کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کم پڑ رہے تھے، تو اس نے اس میں اپنے 50ہزار روپے ملادئیے، یوں اس نے دولاکھ روپے کا مال خرید لیا اور اس طرح ہمارے فروٹ کے کام میں ہوتا بھی ہے کہ اگر مناسب سودا مل رہا ہو اور پیسے کم ہوں تو اپنے پیسے ملاکر مال خرید لیا جاتا ہے، اب اس نے یہاں اپنے شہر کراچی میں لاکر بیچا تو اس سے ٹوٹل 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا۔ اور میرے بھائی کا اس سے معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ اس سے فروٹ خریدو، اس کام میں جو بھی نفع ہو، اس میں سے صرف 25 فىصد بھائی کا ہوگا، باقی 75 فيصد اس کا ہوگا۔ قضائے الٰہی سے درمیان میں ہی میرے بھائی کا انتقال ہوگیا اور ابھی ان کا آدھا مال ہی میرا بھانجا بیچ پایا ہے، اس میں سے آدھا مال موجود ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ: (1) میرے معاہدے میں کل مال بک جانے کے بعد جو 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا، اس کو کس طرح تقسیم کیا جائے گا؟ یعنی میرے والے مال میں 50 ہزار روپے میرے بھانجے نے بھی لگائے ہیں، اس کے بعد بھی ٹوٹل نفع میں سے آدھا آدھا ہوگا یا اس میں کوئی تبدیلی ہوگی؟ (2) میرے مرحوم بھائی کے پیسوں سے خریدے ہوئے باقی مال کو بیچنے کا بھانجے کو حق حاصل ہے یا نہیں؟ اور اس میں جو پرافٹ ہوگا، اس میں سے اس کو مقررہ نفع ملے گا یا سب میرے بھائی کے بچوں بچیوں کا ہوگا ؟