سرچ کریں

Displaying 901 to 910 out of 1688 results

901

لقمہ دینے کے لیے نابالغ حافظ پہلی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا تراویح میں لقمہ دینے کے لیے ایسے نابالغ حافظ کو پہلی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں؟ جو سمجھدار ہو، نماز کی ادائیگی کا طریقہ جانتا ہو۔

901
902

سحری کے وقت غسل فرض ہو تو بغیر غسل روزہ ہوجائے گا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر سحری میں کسی کی آنکھ دیر سے کھلی اور اس پر غسل فرض ہو، اب اگر وہ غسل کرتا ہے تو سحری کھانے کا موقع نہیں مل پائے گا اور اسے بھوکے پیٹ روزہ رکھنا پڑے گا، کیا اس مجبوری کی وجہ سے سحری کھا کر غسل کر سکتا ہے؟ اس صورت میں روزہ شروع ہونے کے بعد غسل ہوگا، کیا اس طرح روزہ ادا ہوجائے گا؟ یا سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے؟

902
903

صبح نہار منہ پانی پینا کیسا ہے ؟

سوال: صبح نہار منہ پانی پینا کیسا ہے ؟

903
904

کیا کوئی ایسی حدیث ہے کہ شیطان نے زمین کی ہر جگہ سجدہ کیا تھا ؟

سوال: کیا ایسی کوئی حدیث موجود ہے جس میں بیان کیا گیا ہو کہ شیطان نے روئے زمین کی ہر جگہ سجدہ کیا تھا ، اس بارے میں رہنمائی فرمادیں ؟

904
905

سادات کو زکوٰۃ نہ دینے کی وجہ اور ان کا آپس میں ایک دوسرے کو زکوٰۃ دینے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ساداتِ کرام اور بنو ہاشم کو زکوۃ نہیں دے سکتے، اس کی وجہ کیا ہے؟ نیز کیا یہ اپنی زکوۃ اپنے رشتہ داروں کو دے سکتے ہیں؟ سائل: محمد بدر الدین (جوہر ٹاؤن، لاہور)

905
906

کیا عورت کے خوشبو لگانے سے غسل لازم ہو جاتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں لکھا تھا کہ اگر عورت خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلے،تو اس پر غسلِ جنابت کی طرح غسل کرنا لازم ہے،تاکہ اس کی نماز قبول ہو ۔ حوالے کے طور پر یہ حدیث پاک لکھی تھی کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ایک خوشبو لگی ہوئی عورت گزری ، تو انہوں نے اس سے پوچھا: تم کہاں جا رہی ہو، اے اللہ کی بندی؟اس نے جواب دیا: مسجد جا رہی ہوں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: کیا تم نے خوشبو لگائی ہے؟عورت نے کہا: ہاں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلمنے فرمایا: جو بھی عورت خوشبو لگا کر مسجد جانے کے لیے نکلے ، اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں فرمائے گا ،جب تک وہ واپس آ کر اسی طرح نہ دھولے ،جیسے جنابت کا غسل کرتی ہے۔(مسند احمد)۔اس ضمن میں چند سوالات ہیں:(۱)کیا واقعی ایسی کوئی حدیث پاک ہے(۲)اگر ہے تو کیا عورت پر خوشبو لگانے کے سبب غسل کرنا لازم ہوجاتا ہے؟(۳)کیا عورت خوشبو نہیں لگاسکتی؟

906
907

”تم مسلمان ہو یا پٹھان“ پوچھنے پر ”پٹھان“ کہنا کفر؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی شخص سے سوال ہوا کہ تم مسلمان ہو یا پٹھان؟ اس نے کہا، پٹھان۔ ایسا جواب مسلمان ہونے کا انکار شمار کیا جائے گا یا نہیں؟ اور کفر ہو گا یا نہیں؟

907
908

مسافر زوال سے پہلے گھر پہنچ جائے، تو اُس دن کے روزے کا کیا حکم ہے؟

سوال: شرعی مسافر اگر ضحوی کبری سے پہلے اپنے وطن اصلی میں پہنچ جائے، اور اس نے صبح سے کچھ کھایا پیا بھی نہ ہو، تو کیا اس صورت میں مسافر پر اس دن کا روزہ رکھنا لازم ہوگا؟ یا اس صورت میں بھی اُسے روزہ چھوڑنے کی اجازت ہوگی؟ شریعت اس بارے میں ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے۔

908
909

حیض کی عادت کے بعد پیلے رنگ کی رطوبت کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ مجھے ہر مہینے مخصوص آٹھ دن حیض آتا تھا اور ایک عرصے سے یہی روٹین چلی آرہی ہے، لیکن اب پچھلے دو ماہ سے آٹھ دن گزرنے کے بعد اگلے چار دن تک مسلسل پیلے رنگ کی رطوبت آتی رہتی ہے، یہ پیلے رنگ کی رطوبت بھی کیا حیض ہے؟ ان چار دنوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ یونہی ابھی رمضان میں اگر پھر ویسے ہی چار دن رطوبت آئے تو ان دنوں روزہ رکھنے کا کیا حکم ہوگا؟

909
910

حالتِ احرام میں ستر عورت کھل جائے تو کیا حکم ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر احرام کی حالت میں کسی عورت کے بال پیشانی پر ظاہر ہوجائیں،یونہی اگر عورت نے آدھی آستین والی قمیص پہنی ہو تو احرام کی حالت میں اس کی کلائیاں نظر آئیں،تو ایسی صورت میں کیا عورت پر کوئی کفارہ یعنی دم یا صدقہ لازم ہوگا یا نہیں؟

910