سرچ کریں

Displaying 1 to 10 out of 530 results

1

پریگنینسی اسٹرپ کے ذریعے حمل ظاہر ہونے کے بعد بھی خون آئے تو کیا وہ حیض ہوگا؟

سوال: حمل معلوم کرنے کےلئے پریگننسی ٹیسٹ اسٹرپ سے ٹیسٹ کرنے کی صورت میں اگر ظاہر ہو کہ حمل ہے اور اس کے باوجود عورت کو عادتِ حیض کے ایام میں خون جاری ہو جائے اور ڈاکٹر کہے کہ ہم خون ٹیسٹ کے بعد ہی اس حمل کو کنفرم بتائیں گے، تو کیا اسٹرپ کے ٹیسٹ کی بنیاد پر عورت کو حاملہ شمار کرتے ہوئے اس خون کو استحاضہ شمار کریں گے خون ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک ؟ یا ڈاکٹر کے کنفرم کرنے تک ؟

1
2

حیض کی عادت کے بعد پیلے رنگ کی رطوبت کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ مجھے ہر مہینے مخصوص آٹھ دن حیض آتا تھا اور ایک عرصے سے یہی روٹین چلی آرہی ہے، لیکن اب پچھلے دو ماہ سے آٹھ دن گزرنے کے بعد اگلے چار دن تک مسلسل پیلے رنگ کی رطوبت آتی رہتی ہے، یہ پیلے رنگ کی رطوبت بھی کیا حیض ہے؟ ان چار دنوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ یونہی ابھی رمضان میں اگر پھر ویسے ہی چار دن رطوبت آئے تو ان دنوں روزہ رکھنے کا کیا حکم ہوگا؟

2
3

حمل ساقط ہوجائے تو اس سے پہلے اور بعد میں آنے والا خون کا حکم

سوال: دو ماہ کی حاملہ خاتون کو دورانِ حمل چند دن خون جاری رہا، وہ اسے استحاضہ شمار کر کے نمازیں پڑھتی رہی، پھر ڈاکٹر کے کہنے پر دوائیاں کھانے سے یا ہسپتال میں داخل ہو کر (حمل کے اب نارمل ہونے یا کسی بھی وجہ سے)حمل ساقط کروا دیا گیا اور اسقاطِ حمل میں یہ ظاہر ہوا کہ حمل کے ابھی اعضاء نہیں بنے تھے اور اس عورت کو حمل ساقط ہونے کے بعد بھی خون جاری رہا، تو چونکہ اس عورت کو حمل ساقط ہونے سے پہلے بھی اور بعد بھی خون جاری رہا، تو اس پر سوال یہ ہے کہ حمل ساقط ہونے سے پہلے اور بعد والے خون میں سے کون سا خون حیض ہو گا اور کون سا استحاضہ؟ اور اس عورت کی حیض و طہر کی عادت کون سی شمار کی جائے گی؟

3
4

حیض والی عورت وضو کر کے سوئے تو اسے ثواب ملے گا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن کی عادت ہے کہ وہ وضو کرکے سوتی ہیں ،لیکن حیض کےدنوں میں چونکہ پاک نہیں ہوتیں تو وہ وضو نہیں کرتیں، اگر وہ حیض کے دنوں میں بھی سونے سے قبل وضو کرلیا کریں، تو کیا ثواب حاصل ہو گا یا حیض کی وجہ سے یہ عمل بے فائدہ ہے؟

4
5

حائضہ عورت عمرے کا احرام کہاں سے باندھے؟

سوال: کوئی عورت ہند سے مکۂ مکرمہ عمرہ کرنا جائے اور اس دوران اس کے حیض کے ایام چل رہے ہوں، تو اب وہ عمرہ کا احرام کہاں سے باندھے گی اپنے ملک سے یا مسجدِ عائشہ سے؟

5
6

عورت کے لیے عذر کے دنوں میں مہندی لگانے اور ناخن کاٹنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورت حیض کے دنوں میں مہندی لگوا سکتی ہے اور ناخن کاٹ سکتی ہے؟

6
7

اولاد کے حصول کے لئے بطورِ علاج حیض کی حالت میں ہمبستری کرنا

سوال: میری شادی کو ڈیڑھ سال ہوگیا ہے اور میری اولاد نہیں ہے، ڈاکٹر سے علاج کروارہی ہوں، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ حمل کےلیے حیض کے ایام میں ہمبستری کرنی ہوگی، اس صورت میں حمل ہوسکتا ہے تو کیا ایسا کرنا جائز ہوگا؟ برائے کرم جواب ارشاد فرمادیں؟

7
8

حیض کی عادت چار دن ہو لیکن اب ہر ماہ خون دس دن سے زائد جاری رہے، تو حکم

سوال: اگرایک عورت کی حیض کی عادت چار دن مقرر ہےاور اب اسے ہر مہینے یہ معاملہ درپیش ہونا شروع ہو گیا ہے کہ خون دس دن سے اوپر نکل جاتا ہے یعنی کبھی11دن، کبھی12دن، کبھی13دن، تو اس کے حیض کے ایام چار ہی مانے جائیں گے یا زیادہ؟

8
9

حیض کے دنوں میں سورہ قدر بطورِ وظیفہ پڑھنا

سوال: حیض کے ایام میں سورہ قدر پڑھ سکتے ہیں وظیفہ کے طور پر ؟

9
10

حیض کاخون دس دن سے زیادہ آئے توکیاحکم ہے ؟

سوال: اگر حیض کے ایام دس دن سے بڑھ جائیں تو اس کے نماز و روزہ کے متعلق کیا حکم ہے ؟

10