logo logo
AI Search

احرام کی حالت میں عورت کا بالیاں پہننے کا حکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عورت کا بالیاں پہنے ہوئے احرام باندھ کر عمرہ کرنا

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اگر احرام کی نیت سے پہلے کسی عورت نے کانوں میں بالیاں پہنی ہوئی ہوں اور اتارے بغیر ہی احرام کی نیت کر کے عمرہ ادا کر لے، تو کیا حکم ہے؟

جواب

احرام کی حالت میں عورت کا زیور پہنے ہوئے ہونے میں کوئی حرج نہیں، لہٰذا بالیاں پہنے ہوئے احرام باندھ کر عمرہ ادا کرنا بلا شبہ جائز ہے ، اس صورت میں عمرہ بھی ادا ہوگیا اور عورت پر کوئی گناہ بھی نہیں۔

جوہرہ نیرہ میں ہے: ”ويجوز للمحرمة أن تلبس الحرير والحلی كذا فی الكرخی“ ترجمہ:احرام والی عورت کو ریشم اور زیور پہننا جائز ہے جیساکہ کرخی میں ہے۔ (الجوھرۃ النیرۃ،کتاب الحج،ج 1،ص 152، المطبعة الخيرية)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2570

تاریخ اجرا: 02جمادی الاولٰی1447ھ / 25 اکتوبر 2025ء