logo logo
AI Search

شوہر حق مہر کی معافی قبول نہ کرے تو کیا حکم ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شوہر حق مہر کی معافی قبول نہ کرے تو وہ بدستور لازم رہتا ہے؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بیوی اپنے شوہر کو حق مہر میں ادا کی جانے والی رقم معاف کردے، مگر شوہر انکار کردے اور کہے کہ جب رقم آئے گی تو میں حق مہر ضرور ادا کروں گا؟ تو کیا اس صورت میں شرعاً شوہر پر حق مہر کا ادا کرنا لازم رہے گا؟

جواب

عورت اپنی رضا مندی و خوشی سے اپنا حق مہر معاف کردے تو وہ معاف ہوجاتا ہے بشرطیکہ شوہر نے انکار نہ کیاہو، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں شوہرچونکہ حق مہر کی معافی سے انکار کررہا ہے، تو اس صورت میں حق مہر معاف نہیں ہوگا، بلکہ شوہر کے ذمے اُس کی ادائیگی لازم رہے گی۔ (رد المحتار مع الدر المختار، 4 / 240 ملتقطاً- البحر الرائق شرح كنز الدقائق، 3 / 161- بہارِ شریعت، 2 / 68)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری
فتوی نمبر: Book-198