logo logo
AI Search

پیپر میں استاد کا خود نقل کروانا کیسا؟

بسم اللہ الرحمن الرحيم

پیپرز میں اگر استاد خود نقل کروائے، تو کیا حکم ہے؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

جواب

امتحانی عملہ خود اس بات کا پابند ہوتا ہے کہ وہ نقل نہ کرنے دے۔ اس کے باوجود نقل کرنے کی اجازت دینا خود امتحانی عملے کے لئے بھی جائز نہیں اور یہ ناجائز کام بغیر رشوت بھی ناجائز ہے، رشوت دے کر کرنے یا کروانے میں اس کا حکم اور سخت ہوگا۔

بہر حال امتحانی عملے کی اجازت ہو تب بھی امتحان دینے والوں کے لیے نقل کرنا جائز نہیں، اس لیے کہ اس میں بغیر نقل پیپر دینے والے طلبہ کی حق تلفی ہے اور یہ بھی ناجائز ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-2578
تاریخ اجراء: 07 جمادی الاولٰی 1447ھ / 30 اکتوبر 2025ء