logo logo
AI Search

کیا ماموں کے فوت ہونے کے بعد ممانی سے نکاح کیا جا سکتا ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ماموں کے فوت ہوجانے کے بعد ممانی سے نکاح کا حکم

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا ماموں فوت ہو جائے، تو ممانی سے نکاح کر سکتے ہیں ؟

جواب

ممانی محرم نہیں ہے، لہٰذا ماموں کی وفات کے بعد جب ممانی کی عدت ختم ہو جائے، تو پھر اس سے نکاح کر سکتے ہیں بشرطیکہ کوئی اور وجہِ حرمت مثلاً رضاعت یا مصاہرت وغیرہ نہ ہو۔

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”ماموں کے مرنے یا طلاق دینے اور عدت گزارنے کے بعد ممانی سے نکاح جائز ہے کہ یہ محارم کی کسی قسم میں داخل نہیں۔“(فتاوی امجدیہ، جلد2، صفحہ 72، مکتبہ رضویہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا رضا محمد مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2512

تاریخ اجرا: 15ربیع الآخر1447ھ/09 اکتوبر2025ء