logo logo
AI Search

ناپاک صابن پاک کرنے کا طریقہ

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صابن ناپاک ہوجائے تواس کو پاک کرنے کا طریقہ

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اگر صابن نجاست غلیظہ میں گر جائے، تو کیا اسے دھو کر دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے ؟

جواب

اگر صابن نجاست لگنے سے ناپاک ہوجائے، تو اس کو اچھی طرح دھو کر نجاست اتارلی جائے، تو وہ پاک ہو جاتا ہے، اور اس کے بعد اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے "من هذا الفرع يعلم حكم الصابون إذا تنجس فإنه إذا غسل زالت النجاسة المجاورة وبقي طاهرا" ترجمہ: اس فرع (جزئیے)  سے ناپاک ہو جانے والے صابن کا حکم معلوم ہو جاتا ہے، کہ جب اسے دھولیا جائے گا، تو (اس کی سطح پر) لگی ہوئی نجاست اتر جائےگی، اور وہ پاک ہوجائے گا۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح، صفحہ 160، مطبوعہ: کوئٹہ)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا احمد سلیم عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4895
تاریخ اجراء:15 شوال المکرم 1447ھ/04 اپریل 2026 ء