
بالوں کے نیچے تولیہ رکھ کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: عورت نہا کر نکلی اور گیلے بالوں کے نیچے تولیہ اس طرح رکھا کہ اس کے دونوں سرے کندھوں سے لٹک رہے تھے اور اس نے بالوں کے اوپر چادر لپیٹ کر نماز پڑھ لی، تو کیا یہ سدل شمار ہو گا اور نماز کا کیا حکم ہوگا؟
امام کو غلط لقمہ دینے والے مقتدی کی نماز کا حکم؟
سوال: امام صاحب جب تیسری رکعت مکمل کر کے چوتھی کے لیے کھڑے ہو رہے تھے، تو ایک مقتدی نے اس تیسری رکعت کو چوتھی سمجھ کر لقمہ دیا۔ لیکن امام صاحب نے لقمہ نہیں لیا۔ بلکہ چوتھی کے لیے کھڑے ہو گئے۔ رہنمائی فرمائیں کہ اس مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟
ملازم کا دورانِ ڈیوٹی کام میں سُستی کرنا کیسا ؟
سوال: ہماری فیکٹری میں ملازمین کو نمازِ عصر و مغرب کے لئے پندرہ پندرہ منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے لیکن بعض ملازمین پندرہ منٹ کے بجائے پینتالیس منٹ لگا کر آتے ہیں۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ ( 1 ) نماز میں فیکٹری کے دئیے ہوئے وقت سے زیادہ وقت لگا کر آنا شرعاً جائز ہے ؟ ( 2 ) جو لوگ فیکٹری کے وقت میں اپنے کام کے فرائض صحیح انجام نہیں دیتے ان کے لئے کیا حکم ہے ؟
حیض والی عورت وضو کر کے سوئے تو اسے ثواب ملے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن کی عادت ہے کہ وہ وضو کرکے سوتی ہیں ،لیکن حیض کےدنوں میں چونکہ پاک نہیں ہوتیں تو وہ وضو نہیں کرتیں، اگر وہ حیض کے دنوں میں بھی سونے سے قبل وضو کرلیا کریں، تو کیا ثواب حاصل ہو گا یا حیض کی وجہ سے یہ عمل بے فائدہ ہے؟
کیا اپنے ملازم کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
سوال: میری کاسمیٹکس کی دکان ہےاور میں صاحبِ نصاب بھی ہوں، اس دکان میں میرا ایک ملازم ہے، جس کو میں ماہانہ تنخواہ دیتا ہوں ، یہ ملازم مالی حوالے سے کمزور ہے، اس لیے میں اس کو تنخواہ سے ہٹ کر کچھ رقم وقتاً فوقتاًبطور ایڈوانس زکوٰۃ بھی دے دیتا ہوں، نیت میری یہی ہوتی ہے کہ میرا فرض ادا ہوجائے ، اس کی مالی امداد ہوجائے اور یہ میری دکان چھوڑ کر بھی نہ جائےاور یہیں کام کرتا رہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس طرح کی نیت کرنے سے میری زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟
سجدہ نہ کرسکتا ہو، تو کیا کھڑے ہوکر قیام و رکوع کرسکتے ہیں ؟
سوال: ایک عورت زمین پر سجدہ نہیں کر سکتی ، تو وہ کرسی پر نماز پڑھتی ہے ، لیکن قلبی اطمینان حاصل نہیں ہوتا۔کیا یہ عورت اس طرح کرسکتی ہے کہ کھڑے ہوکر قیام و رکوع کرے اور اس کے بعد کرسی پر بیٹھ کر سجدہ کرے؟
سوال: کیا کوئی شخص بیٹھ کر اقامت کہہ سکتا ہے؟ رہنمائی فرما دیں ۔
قرض خواہ کا انتقال ہونے پر قرض کے پیسوں کا حکم
سوال: زید نے ایک لاکھ روپیہ کسی سے ادھار لیا تھا اور جس سےادھار لیا تھا وہ بندہ فوت ہو گیا اور اس کے رشتہ داروں کو بھی یہ نہیں جانتا اور جس سے قرض لیا تھا اس کی اپنی اولاد بھی نہیں ہے ،اب زید یہ چاہتا ہے کہ اس رقم کو مسجد یا قبرستان میں لگا دے یا کسی فلاحی کام میں خرچ کرے، تو کیا زید کا ایسا کرنا درست ہے؟یا زید پر میت کے ورثا کو تلاش کر کے رقم ان کے حوالے کرنا لازم ہے؟
جس ملک میں انشورنس لازمی ہو وہاں انشورنس کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں جس ملک میں رہتا ہوں، وہاں پر ہیلتھ انشورنس اور گاڑی کی انشورنس کروانا لازمی ہے،کیا ایسی صورت میں مجھے انشورنس کروانے کی اجازت ہے؟ اور ایسی صورت میں اگر میری گاڑی کو کچھ نقصان پہنچتا ہے تو کیا میں اپنی گاڑی کو انشورنس سے رپئیر کرواسکتا ہوں، یونہی اگر میں بیمار ہوتا ہوں، تو کیا میں انشورنس سے اپنی بیماری کا علاج کرواسکتا ہوں، جبکہ ایسی جگہیں اور ہسپتا ل موجود ہیں جہاں بغیر انشورنس کے بھی گاڑی کا کام اور اپنی بیماری کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔
زکوٰۃ کی رقم سے افطاری کروانا کیسا؟
سوال: کیا زکوٰۃ کی رقم سے افطاری کروائی جا سکتی ہے،مثلاً :ایک شخص اپنی زکوٰۃ کی رقم سے افطاری کا کچھ سامان خریدے اور کھانا بنوائے،پھر اپنے گھر میں اہلِ علاقہ کو (جس میں امیر و غریب سب شامل ہوں) بلائے اور انہیں وہیں بٹھا کر افطاری کروائے اور کھانا بھی کھلا دے،تو کیا اس طرح زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟