
نکاح رجسٹرڈ نہیں کروایا، تو نکاح کا کیا حکم ہے؟
جواب: عالمگیری میں ہے: ”واماركنه فالايجاب والقبول“ ترجمہ: نکاح کارکن ایجاب وقبول ہے۔(فتاوی عالمگیری، کتاب النکاح، الباب الاول، جلد1، صفحہ267، مطبوعہ کوئٹہ) ...
قربانی کی کھال مسجد کی تعمیر میں دینا کیسا اور کیا قربانی کی کھال کا فقیر کو مالک بنانا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ تعمیر مسجد کا کام جاری ہو، تو کیا قربانی کی کھالیں تعمیر مسجد میں صرف کی جا سکتی ہیں؟ (۲)کیا قربانی کی کھالوں میں کسی فقیر کو مالک بنانا ضروری ہے؟ سائل:محمد یونس علی(راولپنڈی)
الٹے ہاتھ سے کھانے پینے کا حکم
جواب: عالميہ) سنن ابی داؤد ہی میں ہے:”عن عائشة، قالت: كانت يد رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم اليمنى لطهوره وطعامه، وكانت يده اليسرى لخلائه وما كان من أذى...
حرام پرندے کا انڈا پانی میں ٹوٹ جائے تو پانی ناپاک ہوجائے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چیل کا انڈا پانی سے بھری بالٹی میں گرجائے اور پانی کے اندر پھٹ جائے، تو کیا اس پانی سے وضو و غسل ہوسکتا ہے؟
باپ نے پانی کا کنکشن چوری کا لگایا، تو اولاد پانی استعمال کر سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ میرے والد نے گھر میں چوری کے پانی کا کنکشن لگایا ہوا ہے، جس سے ہمارے گھر میں پینے کا پانی آتا ہے،جب میں چھوٹی تھی تو مجھے معلوم نہیں تھا، اب بڑی ہونے کے بعد جب مجھے معلوم ہوا ہے، تو میں نے اپنے والد کوکہا ہے کہ یہ چوری کا کنکشن ہٹا کر صحیح کنکشن لگائیں، مگر میرے بہت منع کرنے کے باوجود بھی میرے والد نہیں مان رہے ہیں، اب ایسی صورت میں کہ جب میرے گھر میں پینے کے پانی کا کوئی اور انتظام نہیں ہے اور مجھے مجبوری میں وہ پانی پینا پڑتا ہے، تو کیا اس صورت میں مجھ پر بھی گناہ ہوگا؟
کپڑے یا جسم پر درہم سے کم نجاست لگ جائے، تو وہ ناپاک ہوجائے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر جسم یا کپڑے پر منی ایک درہم سے کم مقدار میں لگ جائے، تو کیا جسم یا کپڑا ناپاک ہوگا؟
رمضان میں عورت کے مخصوص ایام کا ایک اہم مسئلہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ 02 رمضان کو عورت کو عادت کے مطابق حیض آیا اور عادت کے مطابق 07 رمضان کو ختم بھی ہوگیا پھر دوبارہ 14 رمضان کو خون آ گیا تو کیا یہ حیض شمار ہوگا؟ اور اس سے روزہ ٹوٹ گیا؟
الٹا کپڑا پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ الٹا کپڑا پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے بڑے بھائی پر حج فرض تھا پھر ان کا گاڑی میں حادثہ ہوا جس کی بناء پر وہ جسمانی طور پر معذور ہوگئے ہیں اب وہ حج پر بھی نہیں جاسکتے کیونکہ اب وہ چلنے پھرنے سے معذور ہیں تو کیا ان پر کسی کو حج بدل کروانا لازم ہے یا نہیں ؟ سائل:فیض احمد (رنچھوڑلائن ،کراچی)
اخراجات کی شرط کے ساتھ ڈرائیور کو گاڑی کرائے پر دینا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں کسی کو گاڑی کرائے پر دینا چاہتا ہوں، جس کا طریقہ یہ ہو گا کہ ماہانہ دس ہزار کرایہ فکس کر دوں گا اور اس کے ساتھ یہ طے کروں گا کہ گاڑی میں نکلنے والے کسی بھی کام کی ذمہ داری و اخراجات میرے اوپر لازم نہیں ہوں گے، بلکہ سب خرچے ڈرائیور خود کرے گا۔ کیا میں اس طرح گاڑی کرائے پر دے سکتا ہوں؟