موضوع: زکوٰۃ کے پیسوں سے نلکا کھدوانا کیسا؟
زوجہ کی زکوۃ شوہر دے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بیوی کے پاس اتنا گولڈ ہے کہ جس سے زکوٰۃ فرض ہوجاتی ہے ، تو میں اپنی خوشی اور بیوی کی اجازت سے اپنی بیوی کی طرف سے زکوٰۃ نکالتا ہوں ، تو کیا اس طرح زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے یا نہیں ؟
زکوۃ کی رقم سے مدرسہ کی زمین خریدنا
سوال: کیا مدرسہ کی زمین خریدنے کے لئے زکوٰۃ کی رقم دی جا سکتی ہے؟
مکان کی پیمنٹ ذمہ پر لازم ہو، تو زکوٰۃ کس طرح نکالی جائے گی؟
سوال: میرے والد صاحب نے اپنا گھر فروخت کر دیا ہے اور اس کی مکمل قیمت وصول کر لی ہے، قیمت وصول کرنے کے بعد والد صاحب نےنئے گھر کا سودا کر کے، اس کا بیعانہ بھی دے دیا ہے، لیکن ابھی تک نہ تو مکان پر قبضہ لیا ہےاور نہ ہی رجسٹری کروائی ہے، مکان پر قبضہ اور بقیہ رقم کی ادائیگی کا وقت رمضان المبارک کے بعد کا طے ہوا ہے۔ میرے والد صاحبِ نصاب بھی ہیں اور ان کا نصاب کا سال 27 رمضان المبارک کو مکمل ہوتا ہے، تو اب جو رقم مکان بیچ کر حاصل ہوئی تھی وہ والد صاحب نے رمضان المبارک کے بعد دوسرے مکان کی قیمت کے طور پر ادا کرنی ہے، تو کیا سال پورا ہونے کے وقت اس رقم پر بھی زکوٰۃ لازم ہوگی؟
کپڑوں کے ذریعے زکوۃ کی ادائیگی
سوال: اگر کسی خاتون کے پاس سونے کا نصاب تو ہو مگر زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے فی الوقت نقد رقم کی وسعت نہ ہو، تو کیا وہ اپنے استعمال شدہ ملبوسات کی بازار سے قیمت لگوا کر زکوٰۃ کی واجب الادا رقم کے مطابق ان ملبوسات کو نقد رقم کے متبادل کے طور پر مستحقینِ زکوٰۃ کو دے سکتی ہے؟
شوہر کی کمائی سے صدقہ کرنے پر ثواب کس کو ملیگا؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ میرے گھرکاجوائنٹ فیملی سسٹم ہے ۔ میں نے گھر والوں کو تمام اخراجات بشمول زکوٰۃ،صدقہ و خیرات وغیرہ کی اجازت دی ہے ۔ میں پِنشن لے کر رقم ان کے حوالے کر دیتا ہوں اور گھر والے اسے گھر کے اخراجات اور دیگر صدقہ و خیرات و زکوٰۃ وغیرہ میں صرف کردیتے ہیں،کیا ان کے اس طرح زکوٰۃ و صدقہ و خیرات دینے کا ثواب مجھے بھی ملے گا یا صرف اُن کو ملےگا اورمجھے علیٰحدہ سے صدقہ و خیرات کرنا پڑے گا؟
گزشتہ روزوں کے فدیے میں کس قیمت کا اعتبار ہوگا؟
جواب: زکوٰۃ ، صدقہ فطر اور کفارات میں ان کے واجب ہونے کے دن کی قیمت کا اعتبار ہوتا ہے ، نہ کہ جس دن ادا کیے جائیں ، اس دن کی قیمت کا ۔ زکوٰۃ کی ادائیگی میں...