سرچ کریں

Displaying 1761 to 1770 out of 1820 results

1761

جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے خاندان میں یہ مشہور ہے کہ جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ اپنے بچوں کا بھی نہیں کر سکتا کیا اس کی کچھ حقیقت ہے یا نہیں ؟ سائل:نصیر احمد (بلدیہ ٹاؤن کراچی)

1761
1762

مالِ حرام سیّد کو بطورِ صدقہ دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سود کی رقم کے متعلق حکم ہے کہ یا تو دینے والے کو واپس کریں یافقیر شرعی پر صدقہ کریں۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا سید کو بطور صدقہ دیا جا سکتا ہے جبکہ وہ فقیر شرعی ہو؟

1762
1763

نابالغ لڑکوں کے کان میں سونے کی بالیاں ڈالناکیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ لڑکوں کے کان چھدوا کران میں سونے کی بالیاں ڈالناکیساہے؟

1763
1764

حضرت ایوب کی بیماری کے واقعہ کی حقیقت

جواب: مسئلہ مُتَّفَق علیہ ہے کہ اَنبیاء عَلَیْہِمُ السَّلَام کا تمام اُن بیماریوں سے محفوظ رہنا ضروری ہے جو عوام کے نزدیک باعث ِنفرت و حقارت ہیں ۔ کیونکہ ا...

1764
1765

شوہر کا بیوی کو اس کے محارم سے ملنے سے روکنا

سوال: ہم یوکے میں رہتے ہیں اور بیوی کے والدین پاکستان میں رہتے ہیں، مالی طور پر کوئی مسئلہ نہیں ہے اور بیوی کے سگے رشتہ دار یوکے میں رہتے ہیں جیسے پھوپھو اور تایا، اگر بیوی دو یا تین ماہ کے بعد ان سے ملنے کا کہے اور وہ دویا تین ماہ کے بعد اپنے والدین کو نہیں مل سکتی تو اس صورت میں شوہر کے لیے کیا حکم ہے؟

1765
1766

انسانی خون والے زیورات بنوانا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل جیولری ڈیزائننگ اور تخلیقی فنون کے میدان میں بعض افراد ”یادگار زیورات“ کے نام پر ایک نئی طرز کے زیورات تیار کروا کر اپنے پیاروں یا کسی عزیز کو تحفے میں بھیجتے ہیں۔ ان زیورات کی تیاری کے لیے وہ افراد اپنا خون نکال کر ”بلڈ کلیکشن ٹیوب“ میں محفوظ کرتے ہیں ، اور یہ خون زیور تیار کرنے والے کو بھیج دیتے ہیں۔ پھر وہ کاریگر مخصوص کیمیکلز یا ریزن (Resin) کے ذریعے اس خون کو جما کر جھمکوں، لاکٹ، انگوٹھیوں اور چوڑیوں وغیرہ کے سانچوں میں ڈھال کر خوبصورت زیورات تیار کرتا ہے، جن میں خون کی رنگت واضح طور پر دِکھائی دیتی ہے، اب سوال یہ ہےکہ انسانی خون والے زیورات بنوانا کیسا ؟اس کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔ سائل: محمد معظم عطاری (فیصل آباد)

1766
1767

نمازی کا اپنے لباس پر سجدہ کرنا کیسا؟

سوال: عرض یہ ہے کہ یہ جو مسئلہ ہے کہ سجدہ اپنے لباس پر نہ کیا جائے جیسے آستین یا دامن یا دوپٹہ پر، ایسا کرنا مکروہ ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کونسا مکروہ ہے، تنزیہہی یا تحریمی؟ اگر تحریمی ہے تو کیا نماز واجب الادا ہو گی؟

1767
1768

اسکارف لپیٹنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حدیثِ پا ک میں دوپٹہ پہنتے ہوئے دوبار لپیٹنے سے منع کیا گیا ہے، تو آج کل عورتیں جو اسکارف کافی مرتبہ لپیٹ کر پہنتی ہیں، کیا یہ بھی منع ہوگا؟

1768
1769

پِلنکو وَن ایکس بیٹ گیم کھیلنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل ایک آن لائن گیم”Plinko(1XBet)“ کافی مشہور ہو رہی ہے، جس میں ہوتا یہ ہے کہ سب سے پہلےاس میں کچھ رقم Deposit کروائی جاتی ہے، اور پھر کھیلنے والا مخصوص رقم Bet کے طور پر لگاتا ہے، وہ رقم لگانے کے بعد اس گیم کو سٹارٹ کرتا ہے، جس میں ایک Ball اوپر سے چھوڑی جاتی ہے، وہ نیچے لگے کیلوں سے ٹکراتے ہوئے نیچے بنے بوکسز میں سے کسی ایک میں گرتی ہے، ان بوکسز میں سے بعض بوکس ایسے ہوتے ہیں کہ جس میں اگر وہ Ball گرے تو جو پیسے لگائے ہوتے ہیں، ان میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور بعض بوکس ایسے ہوتے ہیں کہ اگر ان میں وہ Ball گرے تو نقصان ہوتا ہے اور لگائے گئے پیسے جزوی یا کلی طور پر ضائع ہو جاتے ہیں۔ برائے کرم اس حوالے سے راہنمائی فرمائیں کہ کیا یہ گیم کھیل کر پیسے کماناجائز ہے؟ سائل: محمد حسن رضا (گلِ دامن، لاہور)

1769
1770

کندھوں سے نیچے بال رکھنے والے کی امامت درست ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک ایسا شخص جس کے سر کے بال کندھوں سے نیچے لٹک رہے ہوں۔ لیکن اس کی داڑھی پوری ہو اور تلفظ بھی درست ہوں اور عقیدہ اہلسنت پر بھی ہو۔ اس کا نماز کی امامت کروانا اور اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا کیسا؟

1770