سرچ کریں

Displaying 191 to 200 out of 426 results

191

زکوٰۃ دے کر بیچی ہوئی چیز کی قیمت میں واپس لینا

سوال: میری کام والی (معاون)ہیں۔ جنہیں ہم زکوٰۃ بھی دیتے ہیں، انہوں نے مجھ سے کچھ عرصہ پہلےایک میز خریدی تھی، لیکن اس کی پیمنٹ کے لئے انہوں نے کچھ وقت مانگا تھا کہ ہر ماہ اتنے اتنے دے دیا کروں گی، لیکن وہ وقت پر پیمنٹ ادا نہیں کرسکی، میں یہ چاہ رہی ہوں کہ میں انھیں زکوٰۃ دے دوں، تاکہ ان پر چیز خریدنے کا بوجھ نہ پڑے اوروہ زکوٰۃ لے کر میری چیز کی قیمت مجھے ادا کر دیں جو کہ مبلغ ساڑھے سات ہزار روپے ہے۔ کیا میں انہیں زکوٰۃ کا مالک بنادوں اورپھر وہ میرا قرضہ چکا دیں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟

191
192

مسجدمیں زکوۃ دینا

جواب: پیشہ کے خود ہی حرام ہے، یہ کیونکر جائز ہوسکتی ہے۔ “ (ملخصاً از فتاوی رضویہ، ج 23، ص 401،402، رضا فاونڈیشن، لاھور) ایک اور مقام پر فرماتے ہیں :” مس...

192
193

قرآن کی قسم کھا کر توڑنے کا شرعی کفارہ کیا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے قرآن کی قسم کھائی کہ میں اپنے فلاں دوست سے بات نہیں کروں گا۔ اب زید اس سے بات کرنے لگ گیا ہے، اس صورت میں زید کو کیا کرنا ہوگا؟؟رہنمائی فرمادیں۔

193
194

زکوٰۃ کی رقم فقیر کو دینے سے پہلے چوری ہوگئی ، تو کیا حکم ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سے زائدسوناہے وہ ہرسال زکوٰۃ بھی نکالتی ہیں او ر اس سال بھی انھوں نے زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے رقم نکال کر الگ رکھی ہوئی تھی مگرشرعی فقیر یااس کے نمائندے کو دینے سےپہلےخود ان ہی کے پاس سےرقم چوری ہوگئی ،کیا ان کواب الگ رقم سے زکوٰۃ اداکرناضروری ہے یانہیں ؟

194
195

قریشی کو زکوٰۃ دینا کیسا ؟

جواب: پیشہ کی وجہ سے قریشی کہا جاتا ہے، انہیں بھی زکٰوۃ دینے میں حرج نہیں جبکہ وہ شرعی فقیرمستحق زکٰوۃ ہوں ۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ا...

195
196

روز مرہ کی عام پڑھی جانے والی دعاؤں میں ہاتھ اٹھائیں گے؟

سوال: (1) بعض دعائیں جو ہم مختلف مواقع پر پڑھتے ہیں جیسے کھانے سے پہلے اور بعد کی دعا۔ اسی طرح سونے سے پہلے اور بعد کی دعا وغیرہ ان میں دعا والا معنی تو نہیں ہوتا تو ان کو دعا کیوں کہتے ہیں؟ (2) کیا ان کو پڑھتے ہوئے ہاتھ اٹھائے جائیں گے ؟

196
197

حج بدل میں حج کی قربانی کا خرچہ کس پر لازم ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے ایک دوست کا مسئلہ ہے کہ ان کو ان کادوست اپنے والد مرحوم کی طرف سےسرکاری حج اسکیم پر حج بدل کےلئے بھیج رہا ہے۔جس کو بھیجا جا رہا ہے وہ اپنا فرض حج ادا کرچکا ہے،اب جبکہ وہ حج بدل کے لئے جائے گا اور سرکاری حج اسکیم کےحساب سےاس کاحج تمتع ہوگایعنی پہلے وہ عمرہ کرے گاپھرعمرے کااحرام کھول دے گا اور ایامِ حج میں حج کا احرام باندھے گااور یہ بات بھیجنےوالےکو بھی معلوم ہے،اس کی طرف سے اس کی اجازت بھی ہے۔اس کاسوال یہ ہے کہ حج بدل کی قربانی کس پر لازم ہے؟جس کو بھیجا جا رہا ہے،اس پر یابھیجنےوالےپر لازم ہے کہ اس کے بھی اخراجات دے؟جو شخص حج بدل کرنے جا رہا ہے،اس کی اتنی اسطاعت ہے کہ حج کی قربانی وہ خود کر سکتا ہے۔

197
198

توبہ کرتے وقت رشوت والی رقم مالک کو واپس نہ دینا کیسا؟

سوال: کسی نے نفس و شیطان کے بہکاوے میں آکر کچھ رقم بطور رشوت لے لی ہو، اب وہ اس گناہ سے خلاصی حاصل کرنا چاہتا ہے تو کیا وہ رشوت میں لی گئی رقم کسی شرعی فقیر کو صدقہ کرسکتا ہے؟

198
199

کیا قربانی کی نیت سے پالا ہوا بکرا بیچ سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے بھائی صاحب نصاب نہیں ہیں ،لیکن ان کے پاس ایک بکرا ہے۔انہوں نے نیت یہ کی تھی کہ اس سال اس بکرے کی قربانی کروں گا،لیکن اب وہ اس بکرے کو بیچنا چاہتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس نیت کی وجہ سے ان پر قربانی لازم ہو چکی ہے یا نہیں اوران کا اب اس بکرے کو بیچنا کیسا؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی کہ ان کے بھائی نے وہ بکرا خریدا نہیں تھا ،بلکہ وہ بکرا گھر کا ہی ہے،جس پر انہوں نے قربانی کی نیت کی تھی اورقربانی کی کوئی منت بھی نہیں مانی تھی۔

199
200

قربانی کی نیت سے جانور خرید کر پھر بیچنا کیسا؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم قربانی کے لیے جانور خرید کراپنےعلاقے میں لائے ،تو وہ ایک آدمی کو پسند آگیا ۔ وہ کہتا ہے کہ یہ جانور مجھے بیچ دو اور آپ اپنے لیے دوسرا جانور خرید لواوراس آدمی کوجانوربیچنے سےہمیں نفع بھی مل رہا ہے،کیا ہم وہ جانوراسے بیچ سکتے ہیں ؟ نوٹ :وہ جانور غنی نے قربانی کے لیے خریدا تھا۔

200