کیا قریشی کو زکوٰۃ دینا جائز ہے؟
قریشی کو زکوٰۃ دینا کیسا ؟
مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-589
تاریخ اجراء:01ربیع الثانی1444 ھ /28اکتوبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کیا قریشی کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
جواب
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قبیلہ قریش میں سے صرف ہاشمی افراد یعنی اولادِ علی، اولاد عباس، اولادِ جعفر، اولاد عقيل، اولادِ حارث بن عبد المطلب کو زکوٰ ۃ نہیں دے سکتے۔ ان کے علاوہ قبیلہ قریش کے دیگرافراد کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے یونہی پاک و ہند میں جن لوگوں کو قصاب پیشہ کی وجہ سے قریشی کہا جاتا ہے، انہیں بھی زکٰوۃ دینے میں حرج نہیں جبکہ وہ شرعی فقیر مستحق زکٰوۃ ہوں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم