
قربانی کے جانور میں عقیقے کا حصّہ شامل کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گائے،بھینس،اونٹ وغیرہ کی قربانی میں عقیقہ کا حصّہ شامل کرنا جائز ہے یا نہیں ؟کیاعقیقہ کاحصہ شامل کرنے سے قربانی و عقیقہ ہو جائیں گے؟
محرم الحرام میں قربانی کاگوشت کھاناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے گھر میں قربانی کاگوشت پڑا ہوا ہے۔ چند دن پہلے میرا ایک عزیز گھر میں آیا اس نے بتایا کہ قربانی کاگوشت محرم سے پہلے پہلے ختم ہوجانا چاہئے محرم میں قربانی کا گو شت کھانا گناہ ہے۔ میری رہنمائی فرمائیں کہ قربانی کا گوشت کب تک کھا سکتے ہیں کیا واقعی محرم میں کھانا گناہ ہے؟
نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام اورپوری امت کی طرف سے قربانی اورعمرہ کرنا
سوال: کیا ایک قربانی نبی پاک علیہ الصلوۃ والسلام اور ساری امت کی طرف سے قربان کی جا سکتی ہے ،اسی طرح ایک عمرہ بھی نبی پاک علیہ الصلوۃ والسلام اور ساری امت کی طرف سے کر سکتے ہیں ؟
قربانی کی گائے نے ذبح سے پہلے یا بعدبچہ جَن دیا، اس کے متعلق احکامات
سوال: قربانی کی گائے ذبح ہونے سے پہلے بچہ جن دے، تو اس بچے کا کیا حکم ہوگا؟ اس بچہ کو ذبح کر کے خود کھا سکتے ہیں یا اس کا گوشت صدقہ کرنا ہوگا؟ اگر اس گائے میں سات افراد شریک ہوں، تو اب کیا حکم ہوگا؟ اور اگر گائے ذبح کرنے کے بعد بچہ نکلا، تو اس کا کیا حکم ہوگا؟
بکرے کے پیدائشی سینگ نہ ہوں، تو قربانی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے پاس ایک گھر کا پالا ہوا بکرا ہے۔ جب وہ پیدا ہوا تھا، تو اسی وقت یہ نیت تھی کہ اس کی قربانی کروں گا۔ ابھی وہ تقریباً آٹھ ماہ کا ہو چکا ہے اور بڑی عید تک ایک سا ل سے زیادہ عرصے کا ہو جائے گا، لیکن ابھی تک اس کے سینگ نہیں نکلے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس کی جگہ کسی اور کی قربانی کر دیں، کیونکہ اس کے سینگ نہیں نکلے۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ جس بکرے کے سینگ نہ ہوں کیا اس کی قربانی نہیں ہوتی؟ اگر نہیں ہوتی تب بھی بتا دیں، تاکہ میں اس کی جگہ کسی اور بکرے کی قربانی کر لوں۔
عضو کاٹ کر خصی کیے گئے جانور کی قربانی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایسا خصی جانور، جس کا عضو کاٹ کر اُسے خصی کیا گیا ہو، اُس جانور کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟ سائل: محمد وقار عطاری (جنڈ،اٹک)
جانور کا کان چِرا ہوا ہو، لیکن کان سے جدا نہ ہو، تو قربانی کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایسا جانور جس کا کان لمبائی میں چرا ہوا ہو، لیکن بدن سے اترا ہو ا نہ ہو، اس کی قربانی کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا مرغے کی قربانی کر سکتے ہیں؟
ایک بکرے میں دو بچوں کا عقیقہ کرنا کیسا؟
جواب: قربانی کے احکام ہی کی مثل ہیں، اور قربانی میں چھوٹا جانور (یعنی بکرا، بکری) دو یا دو سے زیادہ افراد کی طرف سے قربان نہیں ہوسکتا، چھوٹے جانور میں حصے...
حج بدل میں قربانی کس کے نام پر کی جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ حجِ بدل کرنے والا (جبکہ وہ کروانے والے کی اجازت سے حجِ تمتع کی صورت میں کر رہا ہو، تو وہ) حج کی قربانی اپنے نام پر کرےگایا جس کے نام پر حج بدل کرنے گیا ہے، اس کے نام پر کرے گا؟ برائے مہربانی جواب ارشاد فرما دیں۔