
نفلی طواف کے بعد بھی نمازِ طواف پڑھنا واجب ہے؟
سوال: عمرے کے طواف کے علاوہ سِلے ہوئے کپڑوں میں جو نفلی طواف کیا جاتا ہے،کیا اس کے بعد بھی دو رکعت پڑھنا واجب ہے یا نہیں؟اگر کسی نے بھول کر یا لاعلمی کی بنا پر نہ پڑھی ہو اور وہ اپنے ملک واپس آ گیا ہو،تو کیا اب اس پر دم لازم ہو گا؟یا کیا حکم ِشرع ہو گا؟
صاحبِ نصاب امام مسجد سے تنخواہ بھی لیتا ہو، تو اسے قربانی کی کھال دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد کے امام صاحب تنخواہ لیتے ہیں اور صاحب نصاب بھی ہیں، اس حالت میں ان کو قربانی کی کھال دے سکتے ہیں یا نہیں؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
والدین کا خرچہ اولاد پر کب اور کتنا لازم ہوتا ہے؟
جواب: کسی بھی شے کا زیادہ ہونا، روپیہ پیسہ ہو یا سامان۔ بہرحال ایسی صاحبِ نصاب اولاد پر تنگی کا شکار والدین کا ضروری خرچہ واجب ہے اور اگراولاد میں اتنی ما...
اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے، اس سے کون سا وقت مراد ہے؟
سوال: حدیث مبارک میں ہے کہ اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے،یہاں کون سا وقت مراد ہے ؟ اذان کے دوران دعا قبول ہوتی ہے یا اس کے بعد ؟
زکوٰۃ کی ادائیگی میں کس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہے ؟نیز صدقہ فطر اور زکوٰۃ میں جگہ کے اعتبار میں فرق ؟
سوال: زید بیرون ملک کا مقیم ہے اور عارضی طور پر پاکستان آیا ہے، اس کا تجارتی مال ،سونا اور نقدی بیرون ملک ہے۔اگر قیمت کی صورت میں زکوۃ ادا کرنا چاہے، تو مال تجارت اور سونےکی پاکستانی قیمت لی جائے گی یا جس ملک میں اس کا مال موجود ہے ؟رہنمائی فرما دیں۔
دودھ دینے والے جانور کی قربانی کا حکم
سوال: اگر دودھ دینے والے جانور کی قربانی کردیں، تو کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا؟
گائے کی ایک آنکھ میں موتیا ہو تو اس کی قربانی کا حکم
سوال: گائے کی ایک آنکھ میں موتیا ہو، تو اس کی قربانی کا حکم کیا ہے؟
پیر صاحب کا مختلف سلسلوں میں بیعت کرنا کیسا؟
جواب: کسی شخص کو مختلف سلاسلِ طریقت میں خلافت واجازتِ بیعت حاصل ہو،تو وہ مختلف لوگوں کو اپنے کسی بھی اجازت یافتہ سلسلے میں بیعت کر سکتا ہے، مثلاً: ایک شیخ ...
حج فرض ہونے کے بعد مال نہ رہے تو حج کا شرعی حکم کیا ہے؟
سوال: آج سے تقریبا آٹھ ، دس سال پہلے ایک عورت کی ملکیت میں اتنی مالیت کا سونا(Gold)موجود تھا کہ وہ محرم کے ساتھ حج پر جا سکتی تھی ، لیکن کوئی بھی محرم اس کے ساتھ جانے کے لئے تیار نہ ہوا،پھر وہ سونا سال بہ سال زکاۃ دینے ، قربانی کرنےاور دیگر اخراجات کی وجہ سےکم ہو گیا اور حج بھی مہنگا ہو گیا ہے ،اب اس عورت کے پاس حج کرنے کے اسباب نہیں ہیں۔ اس صورت میں اس عورت کے لئے کیا حکم ہے؟
قربانی کے جانور کی کلیجی کھانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا قربانی کے جانور کی کلیجی کھانا جائز ہے؟