
اجرت میں کچھ پیسے زکوٰۃ کے شامل کر کے دینا کیسا؟
سوال: اگر کوئی کسی سے کوئی کام کروائے، کام کے بعد جب اس کی اجرت دے، اس میں وہ کچھ پیسے زکوٰۃ کے بھی ملا دے، تو کیا اس طرح سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟
جو نہ روزہ رکھ سکے اور نہ فدیہ دے سکے اسکے لیے کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص ایسا ہے، جو روزہ نہیں رکھ سکتا اور وہ فدیہ بھی نہیں ادا کرسکتا، تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
دو طلاقوں کے بعد عدت کے اندررجوع کرلیا اب کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جھگڑا ہونے پرمیری بیوی(جس سے میرے بچے بھی ہیں)نےکہا مجھے طلاق دو۔ میں نے جواب میں اپنی بیوی کو طلاق دینے کے ارادے سے کہہ دیا ”طلاق دی“۔ اس نے دوبارہ طلاق دینے کا کہا تو میں نے پھر اسے طلاق دینے کے ارادے سے کہا”طلاق دی“۔ اس نے پھر یہی کہا مگرتیسری دفعہ میں خاموش ہو گیا۔ اس کے کچھ دن بعد عدت گزرنے سے پہلے ہی میں نے دو گواہوں کی موجودگی میں اپنی بیوی سے رجوع کر لیا ہے۔ اب ہمارے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ اس کے علاوہ میں نے کبھی کوئی طلاق نہیں دی۔ سائل:محمد عرفان(راوی روڈ، مرکز الاولیا لاہور)
کیا عورت کا ناک چھدوانا ضروری عمل ہے؟
سوال: کیا عورت کو ناک چھدوانا ضروری ہوتا ہے؟بعض لوگ کہتے ہیں شادی شدہ عورت کو اس کے بغیر رہنا درست عمل نہیں، اس کے بغیر نکاح بھی نہیں ہوتا ،اس طرح کی باتیں کی جاتی ہیں گویا یہ کوئی فرض یا واجب عمل ہے ، اب اگر کوئی عورت اس وجہ سے ناک نہ چھدوائے کہ اس میں تکلیف بہت ہوتی ہے،تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
احتلام کے بعد کپڑوں پر نشان نہ ہو فقط عضو تناسل پر ہو تو غسل کا حکم
سوال: نیند کی حالت میں احتلام ہوا ،خواب دیکھا مگر پھر اٹھنے کے بعد کپڑے وغیرہ پر مَنی کے نشان نظر نہیں آئے ، ہاں !عضو تناسل پر منی والی نجاست لگی ہوئی مِلی ؟
میت کی صرف ہڈیاں بچی ہوں تو نماز جنازہ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر سمندر میں ڈوبنے کے بعد کسی شخص کی صرف ہڈیاں ملی ہوں یا جلنے کے بعد صرف ہڈیاں رہ گئی ہوں، تو کیا اُن پر نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی؟
روزے کی حالت میں دانتوں میں پھنسی چیز نگلنے سے روزے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر روزے کی حالت میں منہ کے اندر کوئی چیز پھنس گئی ہواور کوئی شخص اس کو غلطی سے نگل لے، تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟
دکان پر بیٹھنے کی وجہ سے جماعت چھوڑنا
سوال: ایک بھائی ہیں وہ عشااور تراویح جماعت سے نہیں پڑھتے بلکہ دکان پر خود رکتے ہیں اور چھوٹے بھائی کو نماز کے لیے بھیجتے ہیں، اس کی وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ میں اگر خود جاؤں گا تو چھوٹا بھائی نماز نہیں پڑھے گا، جب وہ نماز پڑھ کے آجاتا ہے تو میں پھر عشا و تراویح اپنے طور پر ادا کر لیتا ہوں، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
عمرہ میں قربانی کا حکم اور نبی ﷺ کی سنت
سوال: ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ عمرہ میں قربانی نہیں کرتے،تواس کا مطلب یہ ہے کہ عمرہ کے لیے قربانی ضروری نہیں ہے، جبکہ میں نے پڑھا کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب عمرہ قضا اداکیا تو اونٹوں کی قربانی کی ، تو کیا عمرہ پر بھی قربانی کی جا سکتی ہے ؟ اور عمرہ پر قربانی کرنا کیا ہے ؟ مطلب سنت ہے یا کیا ہے؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے یانہیں ؟اوراگرہوتی ہے توزکوٰۃ کے وجوب کے لئے کتنامال ہوناچاہیے؟ سائل:عبدالواحدعطاری(فیصل آباد)