
سینگ جڑ سے نکال دیے گئے، تو قربانی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی نے قربانی کا ایسا جانور خریدا جس کے سینگ جڑ سے نکا ل دیے گئے تھے، پھر اس کا زخم بھر کر ٹھیک ہو گیا اور وہاں کھال جڑ کر مکمل ٹھیک ہو گئی، تو اب کیا ایسےجانور کی قربانی ہو جائے گی؟ سائل: محمد شریف(خداداد کالونی، کراچی)
پیاس لگنے پر روزہ چھوڑنا اور روزوں کا فدیہ دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں 17سال سے ذہنی مریضہ ہوں اور رمضان کے روزے نہیں رکھتی، کیونکہ میں جو ادویات استعمال کرتی ہوں، اُن کے ساتھ پانی بہت پینا پڑتا ہے، میں ایک منٹ بھی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی چاہے سردی ہو یا گرمی،اُن ادویات کے علاو ہ کوئی حل بھی نہیں ہے، تو میں اپنے روزوں کا فدیہ دیتی ہوں ،کیا یہ جائز صورت ہے؟ اگر نہیں تو برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیں۔
بیع فاسد کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کا حکم
سوال: ایک بندے نے بیع فاسد کے طور پر پلاٹ سیل کیا ۔ خریدار نے اسے آگے صحیح اورکامل طورپر (بغیرکسی خیارکے) سیل کردیا۔ اس صورت میں جس نے پلاٹ بیچا یعنی بائع، اُس کی رقم کیسی ہے؟ کیا وہ آگے اس رقم سے کاروبار کر سکتا ہے؟
طلاقِ رجعی کی عدت کے دوران میاں بیوی والے تعلقات قائم کر لئے جائیں، تو رجوع کاحکم؟
سوال: اگر ایک طلاق رجعی دینے کے بعددورانِ عدت میاں بیوی والے تعلقات قائم کر لئے جائیں ، تو کیا رجوع ہوجائے گا؟
نماز میں قراءت کے دوران یا سجدہ میں سر ہِل جائے تو نماز کا حکم؟
سوال: کبھی کبھار نماز میں ایسا ہوتا ہے کہ سجدے میں سر دو تین بار ہل جاتا ہے تو کیا ایسی صورت میں نماز مکروہ تحریمی ہوگی اور اسی طرح کسی کو دیکھا ہے کہ نماز میں تلاوت کرتے وقت سر ہل رہا ہوتا ہے تو اس صورت میں بھی کیا حکم ہوگا؟
کیا عمرہ کرنے کے لیے مدینہ میں چالیس نمازیں پڑھنا ضروری ہے؟
سوال: اگر عمرہ کرنے گئے ، لیکن مدینے میں چالیس نمازیں ادا نہ کیں، تو کیا عمرہ ہوجائے گا؟
عورت کو طواف کے دوران حیض آجائے تو کیا کرے؟
سوال: اگر عمرہ کے دوران پیریڈ آجائیں یعنی خانہ کعبہ کے چکر لگاتے وقت، چوتھے چکر میں اگر پیریڈ زآجائیں تو کیا کرنا ہے ؟ کیاعمرہ چھوڑ دینا ہے؟
منت ماننا کہ بیٹا پیدا ہوا تو فلاں بزرگ کے مزار پر نیاز دوں گا
سوال: اگر کوئی یہ منت مانے کہ بیٹا پیدا ہوا، تو فلاں مزار پر جا کر نیاز دلاؤں گا،تو مراد پوری ہونے کے بعد کیا یہ منت پوری کرنا واجب ہوگا؟
احتلام کے چند قطروں کے نشان کپڑے پر دیکھے، توکیا غسل لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی کو احتلام ہوجائے، لیکن جب وہ سو کر اٹھا، تو عام طور پر جس طرح منی خارج ہوتی ہے اس طرح نہیں تھا، بلکہ اس کے کپڑوں پر منی کے صرف دو تین قطرے تھے، تو کیا ایسی صو رت میں بھی غسل کرنا ضروری ہوگا؟