
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ خلاف قانون کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنا کیسا؟اور اس بجلی سے پانی بھرا جائے پھراس پانی سے وضو کر کے نماز پڑھی جائے تو کیا ہو جائے گی؟ سائل:وقاص(مغل پورہ لاہور)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمیں اپنی مسجد پر سیکنڈ فلور بنانے کی حاجت تھی اس لئے اس کی تعمیر شروع کروادی مگر ابھی دیواریں بھی پوری نہیں ہوئی اورمسجد کا فنڈ ختم ہو گیا ہے اوروقف کی کوئی ایسی شی بھی نہیں جسے کرایہ پر دے کر ضرورت پوری کی جا سکے کیا ایسی صورت میں ہم کسی شخص سے مسجد کے لیے قرض لے سکتے ہیں پھر جیسے جیسے چندہ آتا جائے گا قسط وار قرض کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ سائل:سید احسان(لاہور)
سوال: (1) قربانی کے وقت کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ عید کے تیسرے دن یعنی ذو الحج کی بارہ تاریخ کو کتنے بجے تک قربانی کی جاسکتی ہے اور عوام میں یہ جو مشہور ہے کہ قربانی کا وقت عید کے تیسرے دن 10 بجے تک یا ظہر تک ہے، اس کی کیا حقیقت ہے؟ (2) اور مزید یہ بھی ارشاد فرما دیں کہ ایک شخص اگر جان بوجھ کر بغیر کسی وجہ کے قربانی کے پہلے اور دوسرے دن قربانی نہیں کرتا اور تیسرے دن مغرب سے کچھ دیر پہلے قربانی کا جانور ذبح کرتا ہے تو کیا اس کی قربانی ہو جائے گی؟
سوال: اگر کوئی دوسرے ملک جائےاور وہاں اس نے تین یا چار مہینے گزار لیے، اس دوران وہ قصر نماز ہی پڑھتا رہا ہے، اقامت کی نیت اس نے نہیں کی۔ اس دوران وہ یہی سمجھتا رہا کہ شاید وہ دوبارہ پاکستان چلا جائے، اب جب اس نے وہاں پندرہ دن سے زیادہ کی اقامت کی نیت کر لی ہے، تو کیا جو اس نے پچھلی نمازیں پڑھی قصر کے ساتھ اس کا دوبارہ اعادہ کرنا پڑے گا؟
تھکاوٹ کی وجہ سے پانچوں نمازیں ایک ہی وقت میں قضا پڑھنا
سوال: میں کام کی وجہ سے بہت تھکا ہوا رہتا ہوں، تو کیا میں پانچ وقت کی نماز ایک ہی وقت میں قضا کر سکتا ہوں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
خریدی گئی چیز کی قیمت ادا کرنے کے لیے رکھی رقم پر زکوۃ کا حکم
سوال: ہم نے اپنا گھر فروخت کر دیا ہے اور اس کی مکمل قیمت بھی وصول کر لی ہےاور ہم نے نیا گھر بھی لے لیا ہے لیکن ابھی صرف بیعانہ کی رقم دی ہے اور پوری رقم 15 اپریل جو کہ گھر کا قبضہ ملنےکا د ن ہے اس وقت دیں گے اور ابھی تک رجسٹری بھی نہیں کروائی ہے۔ سوال یہ ہے کہ جو رقم ہمارے پاس ابھی موجود ہے جسے ہم نے گھر کی مد میں 15 اپریل کو ادا کرنا ہے کیا اس پر زکوۃ ہوگی ؟ جبکہ بقول والد صاحب کے ان کا زکوۃ کا سال 27 رمضان کو مکمل ہوتا ہے۔ براہ کرم اس کا جواب ارشاد فرمادیں ۔
برطانیہ میں رہنے والے کا پاکستان میں دفتر بنا کے کام کرنے کا حکم
سوال: ایک شخص برطانیہ میں قانونی طور پر مقیم ہے اور وہاں پر قانونی طور منظور کروا کر کاروبار کر رہا ہے، لیکن اس نے لکھنے، پڑھنے کے کام کے لئے پاکستان میں دفتر بنایا ہوا ہے جو کہ برطانیہ کے قانون کے مطابق سخت غیر قانونی عمل ہے، اگر حکومتِ برطانیہ کو اس کا معلوم ہوجائے، فوراً کمپنی بند ہو جائے گی اور اس کے خلاف قانونی کاروائی بھی ہوگی، اس طرح کاروبار کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
ایک نماز کے بعد اپنے لئے اور دوسری نماز کے بعد اپنے گھر والوں کے لئے دعا کرنا
سوال: میں روزانہ صبح کی نماز کے بعد دعا میں صرف اپنے لیے دعا کرتا ہوں اور ظہر کی نماز کے بعد صرف اپنے گھر والوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔ کیا اس طرح دعا کرنا ٹھیک ہے؟
غسل کر کے نماز پڑھی بعد میں محسوس ہوا کہ دانتوں میں کچھ رہ گیا ہے، تو کیا حکم ہے
سوال: اگر کسی پر غسل فرض ہوا، پھر اس نے اچھے انداز میں مطمئن ہو کر غسل کیا، بعدِ غسل نماز پڑھی، نماز کے بعد اس نے محسوس کیا کہ دانت میں کچھ رہ گیاہے، اس صورت میں اس کا غسل اور نماز ہو گئی یا نہیں؟