
احتلام ہو، لیکن منی کے صرف دو تین قطرے نکلیں تو غسل لازم ہوگا؟
سوال: اگر کسی کو احتلام ہوجائے لیکن جب وہ سو کر اٹھا تو عام طور پر جس طرح منی خارج ہوتی ہے اس طرح نہیں تھا بلکہ اس کے کپڑوں پر منی کے صرف دو تین قطرے تھے، تو کیا ایسی صو رت میں بھی غسل کرنا ضروری ہوگا؟
خاص کپڑوں میں نماز نہ پڑھنے کی قسم کھائی، پھر ان کپڑوں میں پڑھ لی، تو کیا حکم ہے
سوال: ایک شخص نے قسم کھائی کہ میں فلاں کپڑے پہن کر نماز نہیں پڑھوں گا، پھر اس نے وہی کپڑے پہن کر نماز پڑھ لی، تو کیا نماز ہوجائے گی؟
ضروری کام سے جدہ جانا ہو، تو میقات سے احرام باندھنا لازم ہے یا نہیں
سوال: میں سعودی عرب میں بیرونِ میقات رہتا ہوں ، کبھی کبھی مجھے اپنے کام کے سلسلہ میں میقات کراس کر کے جدہ جانا پڑتا ہے، تو کیا میقات سے گزرنے کی وجہ سے مجھے احرام باندھنا لازم ہوگا جبکہ میرا مکہ مکرمہ جانے یا عمرہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں؟
قضا نمازوں میں تاخیر کرنے سے گناہ ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کی قضا نمازیں ہوں اور ابھی ادا نہ کی ہوں تو کیا ان قضا کا ہر وقت گناہ ہوتا رہتا ہے؟ اگر وہ فارغ ٹائم میں قضا نمازیں نہ پڑھے، بلکہ صرف فرض نماز کی سنت غیر مؤکدہ اور نوافل چھوڑ کر ہر نماز کے ساتھ فقط ایک قضا نماز پڑھے تو کیا گنہگار ہوگا؟
زکوٰۃ زیادہ ادا ہوگئی، تو کیا آنے والے سال میں شمار کر سکتے ہیں؟
سوال: میں نے اپنے گمان کے مطابق دس ہزار روپے زکوٰۃ ادا کی، بعد میں حساب کیا، تو زکوٰۃ پانچ ہزار بنی، اب اضافی پانچ ہزار جو میں نے زکوٰۃ کی مد میں دئیے ہیں ،کیا آنے والے سال زکوٰۃ میں شمار کر سکتا ہوں؟
جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے خاندان میں یہ مشہور ہے کہ جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ اپنے بچوں کا بھی نہیں کر سکتا کیا اس کی کچھ حقیقت ہے یا نہیں ؟ سائل:نصیر احمد (بلدیہ ٹاؤن کراچی)
مسلم و غیر مسلم کی میت پہچان نہ ہو تو نماز جنازہ کس طرح پڑھیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک ادارے میں ملازم ہوں،بعض اوقات میری ڈیوٹی بلوچستان وغیرہ ایسی جگہوں پر ہوتی ہے کہ جہاں مسلمان اور غیرمسلم ایک ساتھ رہ رہے ہوتے ہیں ، بعض اوقات بم دھماکے ہوتے ہیں،جس میں اتنا تو معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کچھ ایسے لوگوں کا بھی ضرور انتقال ہوا ہوگا جو غیرمسلم ہیں مگر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون سی میت مسلمان ہے اور کون سی غیرمسلم،اس لئے ہمیں سب کے ساتھ ہی ایک جیسا برتاؤ کرتے ہوئے نماز جنازہ پڑھنی ہوتی ہے ،ایسی صورت میں ہمارے لئے کیا شرعی رہنمائی ہے؟
وضو کے بعد شہادت کی انگلی اوپر کر کے کلمہ شہادت پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وضو کے بعد کلمہِ شہادت کے وقت شہادت کی انگلی اوپر کرنا کیسا ہے؟کیا اس سے اللہ تعالی کے لیےجہت كا اشارہ تو نہیں ہوتا؟
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں کیک کاٹنے کا حکم
سوال: آج کل لوگ بارہ ربیع الاول پر بڑے بڑے کیک لا کر کاٹتے ہیں، اس کاکیا حکم ہے؟ کیا یہ انگریزوں کے طریقے کے ساتھ مشابہت نہیں ہے؟
میت کے ترکے سے تیجے،چالیسویں کا کھانا کھلانا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میت کے ترکے میں سے اسی کے تیجے ، چالیسویں وغیرہ کے لیے کھانا بنا کر عزیز و احباب جن میں میت کے رشتے والے بھی ہوتے ہیں ،اور دوسرے بھی ، ان کو کھلایا جا سکتا ہے ؟ سائل:شعیب اقبال (ریگل ، صدر ، کراچی)