
نقش نعلین کے اوپر یا اس کے اَطراف میں مقدس تحریر لکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نقش نعلین کہ جو تبرک کی نیت سے گھر میں رکھے جاتے ہیں اگر کوئی شخص مارکیٹ میں ملنے والی تصویر لینے کے بجائے اپنے ہاتھ سے نقش بناکر حصول برکت کی نیت سے رکھے تو کیا اس سے بھی برکت حاصل ہوگی یا یہ عکسی تصویر ہی کے ساتھ خاص ہے؟ نیز نقش نعلین کے اوپر یا اطراف میں اللہ عزوجل اور رسول پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ تحریر کرنا کیسا ہے؟ بیان فرمادیں۔
میچ ہارنے پر کھانا کھلانا بھی جوا ہے
سوال: ہمارے یہاں گلی محلوں میں اتوار کے دن اکثر لڑکے کرکٹ میچ کھیلتے ہیں اور اس میں مختلف شرطیں لگاتے ہیں ۔ بعض یہ شرط لگاتے ہیں کہ جو ٹیم ہارے گی وہ جیتنے والی ٹیم کو فلاں ریسٹورنٹ سے کھانا کھلائے گی، یا جیتنے والی ٹیم کو اتنی رقم دے گی ، کیا اس طرح کی شرط لگا کر کرکٹ کھیلنا جائز ہے؟
چلتے کاروبار کا حکم اور جائز طریقہ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زید کی دوکان ہے، جس میں تقریباً ڈیڑھ، دو لاکھ روپے کا مال موجود ہے، بکر نے زید کو دو لاکھ روپے دئیے کہ میرے یہ پیسے اپنے کاروبار میں لگا لو، ہم مشترکہ کام کرتے ہیں اور طے یہ کیا کہ ہر ماہ نفع کا نہیں، بلکہ جو بھی ٹوٹل سیل ہوگی، اس کا 2 فیصد مجھے دیتے رہنا ، باقی تمام معاملات تمہارے ذمہ ہوں گے، تو زید نے اس سے پیسے لے کر کام میں شامل کر لیے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ زید و بکر کا باہم یہ معاہدہ کرنا کیسا ہے؟ نوٹ: بکر نے زید کی دوکان میں سے کوئی مخصوص حصہ (Share) نہیں خریدا اور نہ ہی کسی خاص پروڈکٹ میں شرکت کی ہے، بلکہ چلتے کاروبار میں پیسوں کے ذریعے شرکت کی ہے۔
کیا یہود کے لئے اونٹ اور خرگوش کھانا حرام تھا
سوال: کیا یہود کے لئے اونٹ اور خرگوش کا گوشت کھانا حرام تھا؟ کیا یہ بات تورات میں موجود ہے؟
مسجد کی صفائی کے لئے فنائل یا کیمیکل استعمال کرنا کیسا
جواب: مٹی کا تیل جلانا حرام، مسجد میں دیا سلائی سلگانا حرام، حتی کہ حدیث میں ارشاد ہوا:’’وان یمرفیہ بلحم نیئ‘‘یعنی مسجد میں کچا گوشت لے جانا ، جائز نہیں،حال...