
کیا گھر میں آنے والی بلی کو کچھ کھانا دینے پر ثواب ملے گا؟
سوال: کسی کے گھر بلی آئے اور وہ اس کو کھانے کے لئے کچھ دے، تو کیا اس پر ثواب حاصل ہوگا اور کیا ہر بار کھلانے میں ثواب کی نیت ضروری ہوگی؟
معراج کی رات جن کو عذاب دیا جارہا تھا وہ کون لوگ تھے؟
سوال: ایک امام صاحب سے واقعۂ معراج کے متعلق سنا کہ اس رات نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جہنم میں کچھ لوگوں کو دیکھا کہ جن کو عذاب دیا جا رہا تھا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں، تو بتایا گیا کہ یہ فلاں فلاں لوگ ہیں۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ اس وقت کون سے افراد کو عذاب دیا جا رہا تھاکیونکہ اس وقت تو صحابۂ کرام ہی موجود تھے جبکہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جنتی ہیں؟
قرض کی وجہ سے مقروض سے چیز سستی خریدنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ اگر کوئی شخص کسی کو ڈیڑھ لاکھ روپے قرض دے، تاکہ وہ بھینس خرید لے اور قرض دینے والا اس مقروض سے یہ طے کرے کہ وہ اس ڈیڑھ لاکھ روپے کا اس سے دودھ خریدے گا اور مارکیٹ ریٹ سے کچھ کم قیمت پر لے گا، مثلاً: مارکیٹ میں ایک من دودھ اگر 6000 روپے کا ہے، تو قرض خواہ اس سے 5700 روپے کا لے گا، یوں اس طرح اسے ہر ایک من پر تین سو کا نفع ہوگا، تو کیا اس قرض خواہ کے لیے ایسا معاہدہ کرنا، جائز ہے یا نہیں؟
پیاس لگنے پر روزہ چھوڑنا اور روزوں کا فدیہ دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں 17سال سے ذہنی مریضہ ہوں اور رمضان کے روزے نہیں رکھتی، کیونکہ میں جو ادویات استعمال کرتی ہوں، اُن کے ساتھ پانی بہت پینا پڑتا ہے، میں ایک منٹ بھی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی چاہے سردی ہو یا گرمی،اُن ادویات کے علاو ہ کوئی حل بھی نہیں ہے، تو میں اپنے روزوں کا فدیہ دیتی ہوں ،کیا یہ جائز صورت ہے؟ اگر نہیں تو برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیں۔
طلاق کے بعد بچے کس کے پاس رہیں گے ؟
جواب: ، کیونکہ طلاق ہوجانے کی صورت میں لڑکے کی عمر سات سال مکمل ہونے تک اُس کی پرورش کا حق ماں کو ہوتا ہے اور سات سال مکمل ہونے کے بعد یہ حق والد کو حاصل ہ...
والد سے بات نہ کرنے کی قسم کھاکر توڑ دی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کسی نے یوں قسم کھائی تھی:" قرآن کی قسم ہے اب بات نہیں کروں گی پاپا سے" لیکن پھر توبہ کے نفل پڑھ لیے تھے، اللہ سے توبہ کی کہ آئندہ غلطی نہیں ہوگی اور پاپا سے بات کرنے لگی۔ تو کیا معافی ہوگئی اللہ کی طرف سے؟
غیر شرعی پارٹیز کیلئے جگہ کرائے پر دینا کیسا؟
سوال: زیدامریکہ میں رہتاہے، وہاں اس کے پاس ایک ہال ہے،جسے وہ مختلف لوگوں کوان کی پارٹیزوغیرہ کے لیے کرائے پردیتاہے، اب بسااوقات لوگ صرف جگہ کرائے پرلیتے ہیں، اس کے علاوہ سارااہتمام کھانے پینے وغیرہ کاوہ خودکرتے ہیں اورویٹرزبھی وہ خوداپنی طرف سے لے کرآتے ہیں اوراس میں وہ لوگ وہاں شراب وغیرہ ناجائز مشروبات بھی استعمال کرتے ہیں توشرعی رہنمائی فرمائی جائے کہ کیازید ان لوگوں کواپنی جگہ کرائے کے لیے دے سکتاہے جبکہ حرام وناجائزاشیاء ان کومہیاکرنے میں زیدکاکسی قسم کاتعاون وغیرہ نہیں ہوتا۔؟
بہو کے لیے اپنے سسر کا جوٹھا کھانا پینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا بہو اپنے سسر کا جوٹھا کھا، پی سکتی ہے؟
جس پانی کو پاؤں لگ جائے، اس کو پینا کیسا؟
سوال: جس پانی میں پاؤں لگ گیا، اس کو پی سکتے ہیں یا نہیں؟
نا بالغ بچہ فوت ہوجائے تو ایصال ثواب کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نابالغ بچہ جوچند ماہ یا چند سال کا ہو، اس کے لیے ایصال ثواب کرنا کیسا؟