
صلاۃ التسبیح میں تیسرا کلمہ کتنا پڑھا جائے؟
جواب: تین سو بار«سبحان الله، والحمد لله ولا إله إلا الله، والله أكبر» کہے ، اور ایک روایت میں «ولا حول ولا قوة إلا بالله» کا اضافہ ہے۔ (رد المحتار، کتاب ا...
قربانی کرنے کی بجائے کسی غریب کی مدد کرنا بہتر نہیں؟ ایک اعتراض کا جواب
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بقرہ عید کے موقع پر بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ قربانی میں جانور خریدنے میں اتنا خرچہ ہوجاتا ہے۔ جانور خرید کر اس کو ذبح کرکے اتنا فائدہ نہیں، جتنا فائدہ غریب کی مدد کرنے میں ہے۔ یہی رقم اگر کسی غریب آدمی کو دیدی جائے تو اس کی اچھی مالی مدد ہوسکتی ہے، اس کے گھر کا چولہا جل سکتا ہے، غریب کی بیٹی کی شادی کا انتظام ہوسکتا ہے، وہ غریب شخص کرایہ کے گھر سے نکل کر اچھا گھر خرید سکتا ہے، کچھ چھوٹا موٹا سا اپنا کام کاج شروع کرکے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ذلت سے بچ سکتا ہے، لہذا غربت کے حالات کے پیش نظر قربانی کیلئے اتنے مہنگے مہنگے جانوروں کو خریدنے کے بجائے غریبوں کی مالی مدد کی جائے، اور جتنی رقم سے جانور خریدنا ہو، اتنی رقم اپنے کسی غریب رشتے دار شخص کو دے دیں تو یہی قربانی ہو جائے گی۔ کیا یہ کہنا درست ہے اور اس طرح قربانی ہوجائے گی؟
رکوع و سجود کی تسبیحات کی جگہ بسم اللہ پڑھنے کا حکم
سوال: رکوع اور سجدے میں تین بار تسبیح پڑھنا سنت ہے،تو اگر کسی شخص نے تسبیح کی جگہ بسم اللہ پڑھی تو کیا حکم ہوگا؟ کیا بسم اللہ پڑھنا تلاوت میں شمار ہوگا اور نماز مکروہ تحریمی ہوگی؟
کسی کے پاس رقم ہو، تو وہ ایک ساتھ صدقہ کرے یا تھوڑی تھوڑی کر کے؟
سوال: کسی شخص کے پاس تین سو روپے ہیں، وہ صدقہ کرنا چاہتا ہے، تو کیا ایک ساتھ کرے یا ہر روز دس، دس روپے نکالتا رہے؟
غیر مسلم کو عید گفٹ دینا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عید کے موقع پر لوگ غیر مسلموں کو بھی عید گفٹ دیتے ہیں، تو کیا غیر مسلم کو عید کا گفٹ دینا جائز ہے؟
قربانی کے گوشت میں سے کچھ کھانا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مالی مشکلات کی وجہ سے خود قربانی نہ کرے بلکہ قربانی کے ایک حصہ کے برابر رقم کسی فاؤنڈیشن کو دیدے اور اس کی طرف سے قربانی کردی جائے، لیکن وہ اس قربانی کا گوشت خود نہ کھائے، بلکہ سارا گوشت صدقہ ہوجائے، تو کیا اس کی قربانی صحیح ہوجائے گی؟ یا اسے گھر لا کر گوشت کا ایک حصہ کھانا پڑے گا تاکہ اسے صحیح طریقے سے پورا کیا جا سکے؟
بیوی کے ذاتی مکان کی وجہ سے اس پر حج لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا 40 گز کا ایک مکان ہے جو کہ میں نے اپنےمیکے کی طرف سے ملنے والے سونے کو بیچ کر لیا ہے۔ اس مکان کو میں نے کرائے پر دیا ہوا ہے، جس کا کرایہ میں رکھتی ہوں، لیکن اس پر ہمارا گزر بسر موقوف نہیں،میں خود اپنے خاوند کےساتھ ان کےگھر میں رہتی ہوں۔ پوچھنا یہ تھا کہ اس مکان کی وجہ سے مجھ پر حج فرض ہوگا یا نہیں؟ اس گھر کی مالیت تقریبا 25 لاکھ کے آس پاس بنتی ہے۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ میرے شوہر کہتے ہیں:تم اپنا گھر بیچ کر مجھے دکان دلا دو، میں کاروبار کروں گا، ایسی صورت میں مجھ پر گھر بیچ کر شوہر کو دکان دلانا لازم ہے یا نہیں؟
تلقین کرنے کا طریقہ اور تلقین مادری زبان میں کرنا
جواب: تین بار پھر کہا جائے:” قُلْ رَّبِّیَ اللہ وَدِیْنِیَ الْاِسْلَامُ وَنَبِیِّ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ “ اعلیٰ حضرت قبلہ نے...
کالاماری مچھلی یا اسکوئیڈ مچھلی کھانا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم سمندر میں مچھلیاں پکڑتے ہیں، بعض اوقات ایسی مچھلیاں یا جانور بھی پکڑتے ہیں، جن کی کچھ شکل آکٹوپس سے ملتی ہے۔ اسے انگلش میں calamari (کالاماری)، squid (اسکوئیڈ) کہتے ہیں اور ہمارے یہاں مچھلیاں پکڑنے والے اسے میّاں مچھلی کہتے ہیں۔ اسے کھانے کا شرعی حکم کیا ہے؟
عورت کو حیض آنا کب بند ہوجاتا ہے؟ اس عمر کے بعد بھی خون آئے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ عورت کو کس عمر میں حیض آنا بند ہوتا ہے؟ اگر اس کے بعد بھی کسی عورت کو خون آئے، تو اسے حیض شمار کریں گے یا نہیں؟