
ساڑھے سات تولے سے کم سونا ہو، تو زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شادی شدہ اسلامی بہن کے پاس تقریباً سات (7) تولہ سونا ہے، ان کے گھر میں خرچ وغیرہ کے لئے عام طور پر عورتوں کو رقم نہیں دی جاتی ہے، بلکہ ضرورت کی چیزیں مرد حضرات خود ہی خرید کر دے دیتے ہیں، اس کے علاوہ کبھی والدین سے کچھ رقم اگر تحفے کے طور پر مل بھی جاتی ہے، یا کبھی بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر کچھ پیسے آتے ہیں تو وہ بھی خرچ ہوجاتے ہیں، یعنی کچھ رقم پورا سال اُن کے پاس رہے، عام طور پر ایسا نہیں ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا اس اسلامی بہن پر زکوٰۃ فرض ہو گی؟
اللہ تعالیٰ کو طبیب کہنا کیسا؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ اللہ پاک کو طبیب کہنا کیسا ؟اور جن بعض روایتوں میں یہ لفظ ذکر ہوا اُن سے کیا مراد ہے؟ آفاق احمد (فیصل آباد)
روزے میں میاں بیوی کے آپس میں مِلنے اور چھونے سے روزے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں اگر میاں بیوی ہمبستری کے علاوہ آپس میں ملیں اور اسی دوران مرد و عورت کا مادہ خارج ہو جائے تو اس صورت میں روزے کا کیا حکم ہوگا؟
شادی کے لیے جورقم جمع کی جائے اس پر زکوۃ اور قربانی کا حکم
جواب: علمیۃ، بیروت) ہدایہ میں ہے:’’الاضحیۃ واجبۃ علی کل حر مسلم مقیم موسر فی یوم الاضحی عن نفسہ‘‘ترجمہ: ہر آزاد مسلمان مقیم شخص پرجو قربانی کے دنوں م...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی مسلمان عورت نادانی میں غیر مسلم سے زنا کروا بیٹھے تو کیا وہ اسلام سے خارج ہو جائے گی اسے تجدید ایمان بھی کرنا ہو گا ؟ سائل : محمد امین (شاہدرہ ،لاہور )
امیر معاویہ کو منبر پر دیکھو تو قتل کر دو اس روایت کی تحقیق
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کےبارےمیں کہ کیا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں یہ روایت درست ہے؟ ”عن الحسن أن رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم قال: إذا رأيتم معاوية على المنبر فاقتلوه“ ترجمہ: حضرت حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جب تم لوگ معاویہ کو منبر پر دیکھو،تو اسے قتل کر دو۔ اس کا مکمل تحقیق کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں، علاقے میں لوگوں کو کافی تفتیش ہو رہی ہے۔
پندرہ دن کے ادھار پر چیز بیچی تو پیمنٹ لیٹ ہونے کی صورت میں زائد رقم لینا کیسا؟
سوال: میرا اجناس کا کام ہے میں نے اپنے ایک گاہک کو پندرہ دن کے ادھار پر مال دیا ہے، پیمنٹ کی ادائیگی کے وقت اس نے رقم ادا نہیں کی ، کہتا ہے کہ میں ایک مہینے میں پیسےدوں گا ۔ مہینے والے کسٹمر کا ریٹ پندرہ دن والے کی بہ نسبت زیادہ ہوتا ہے ۔پھر میں نے کہا کہ اگر مہینے بعد پیمنٹ دو گے تو زیادہ ریٹ سے لوں گا ۔ وہ بھی زیادہ دینے پر راضی ہے،کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
لقمہ دینے کے لیے نابالغ حافظ پہلی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا تراویح میں لقمہ دینے کے لیے ایسے نابالغ حافظ کو پہلی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں؟ جو سمجھدار ہو، نماز کی ادائیگی کا طریقہ جانتا ہو۔
سحری کے وقت غسل فرض ہو تو بغیر غسل روزہ ہوجائے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر سحری میں کسی کی آنکھ دیر سے کھلی اور اس پر غسل فرض ہو، اب اگر وہ غسل کرتا ہے تو سحری کھانے کا موقع نہیں مل پائے گا اور اسے بھوکے پیٹ روزہ رکھنا پڑے گا، کیا اس مجبوری کی وجہ سے سحری کھا کر غسل کر سکتا ہے؟ اس صورت میں روزہ شروع ہونے کے بعد غسل ہوگا، کیا اس طرح روزہ ادا ہوجائے گا؟ یا سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے؟
سادات کو زکوٰۃ نہ دینے کی وجہ اور ان کا آپس میں ایک دوسرے کو زکوٰۃ دینے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ساداتِ کرام اور بنو ہاشم کو زکوۃ نہیں دے سکتے، اس کی وجہ کیا ہے؟ نیز کیا یہ اپنی زکوۃ اپنے رشتہ داروں کو دے سکتے ہیں؟ سائل: محمد بدر الدین (جوہر ٹاؤن، لاہور)