logo logo
AI Search

عورت کا نامحرم مرد کی ویڈیو دیکھنا کیسا؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عورت کا یوٹیوب پر مرد شیف کی ویڈیو دیکھنا کیسا؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

یوٹیوب پر بعض مرد شیف کھانا پکانے کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں، کیا کوئی خاتون کھانا پکانا سیکھنے کے لئے کسی مرد شیف کی ویڈیو دیکھ سکتی ہے؟

جواب

عورت، مرد شیف کی ویڈیو دیکھ سکتی ہے جبکہ شہوت کا اندیشہ نہ ہو۔ تاہم اگر شہوت کا اندیشہ بھی ہو، تو پھر دیکھنے کی اجازت نہیں۔

بہار شریعت میں بحوالہ فتاوی عالمگیری ہے: ’’عورت کا مرد اجنبی کی طرف نظر کرنے کا وہی حکم ہے، جو مرد کا مرد کی طرف نظر کرنے کا ہے اور یہ اس وقت ہے کہ عورت کو یقین کے ساتھ معلوم ہو، کہ اس کی طرف نظر کرنے سے شہوت نہیں پیدا ہوگی اور اگر اس کا شبہہ بھی ہو تو ہرگز نظر نہ کرے۔ ‘‘ (بہار شریعت، جلد 3، حصہ 16، صفحہ 443، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-2602

تاریخ اجراء:22 جمادی الاولٰی 1447ھ/14 نومبر 2025ء