عصر و مغرب کے درمیان پودوں کو پانی دینا کیسا؟

عصر و مغرب کے درمیانی وقت میں پودوں کو پانی دینا کیسا؟

مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1991

تاریخ اجراء:28 ربیع الآخر 1446 ھ/01 نومبر 2024 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا عصر و مغرب کے درمیان پودوں کو پانی دے سکتے ہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں اس سے جنات کے اثرات ہوتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عصر سے مغرب  تک کے وقت کے درمیان پودوں کو پانی ڈالنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ اس سے اثرات  اور جنات کے معاملات ہونا ضروری نہیں ہے۔

   ماہرین نباتات کی تحقیق کےمطابق درختوں یا پودوں کو پانی ٹھنڈے وقت میں دینا مفید ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم