
مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر:WAT-3513
تاریخ اجراء: 22رجب المرجب 1446ھ/23جنوری2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ کہ بیسن وغیرہ کھانے کی چیز کو منہ پہ لگانا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بیسن،وغیرہ کھانےکی اشیاءکوصحیح مقصد،مثلاً:جائز مقاصد کے پیش نظر چہرہ نکھارنے کے لیے چہرہ پر لگانا اسراف اور فضول خرچی میں نہیں آئے گا،لہٰذا اس کا چہرے کے لیے استعمال شرعاًجائز ہے،جبکہ ممانعت کی کوئی اور وجہ نہ پائی جائے،اس کی فقہی نظیر یہ ہے کہ زیتون کا تیل کھایا بھی جاتا ہے اور بدن پر لگایا بھی جاتا ہے، لہٰذا جیسے اسراف سے بچتے ہوئے یہ لگانا ،جائز ہے،یونہی بیسن،وغیرہ بھی بقدرِ ضرورت لگانا،جائز ہے۔فتاوی رضویہ میں ہے "ابٹن ملنا جائز ہے۔"(فتاوی رضویہ،ج22،ص245،رضافاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟