بیوی کو کالے کپڑے یا کالی چوڑیاں دلا سکتے ہیں؟

بیوی کو کالے کپڑے یا کالی چوڑیاں دلانے کا حکم

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

ایسا سمجھا جاتا ہے کہ اگر کوئی شوہر اپنی زوجہ کو کالے رنگ کا لباس یا کالی چوڑیاں لا کر دے، تو ممکن ہے شوہر پہ کوئی آزمائش آئے یا اس کے ساتھ کوئی حادثہ ہو۔ کیا شوہر اپنی بیوی کو کالے کپڑے یا چوڑیاں دلا سکتا ہے؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

شوہر کا بیوی کو کالے رنگ کا لباس یا چوڑیاں لاکر دینا بالکل جائز ہے، اس کی وجہ سے کوئی آزمائش آنا شریعت مطہرہ میں ثابت نہیں بلکہ یہ لوگوں کی اپنی بنائی ہوئی باتیں ہیں، لہٰذا ایسے خیالات اپنے ذہن میں نہ لائیں اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے شوہر کے لیے زیب و زینت اختیار کریں۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2165

تاریخ اجراء: 18 شعبان المعظم 1446ھ/ 17 فروری 2025ء