logo logo
AI Search

داڑھی گھنی کرنے کیلئے کٹوانا کیسا؟

بسم اللہ الرحمن الرحيم

داڑھی کے بال گھنے کرنے کے لئے کٹوانا

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

جواب

ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے اس سے کم کرانا یا مونڈانا چاہے پہلی بار ہی ہو شرعا نا جائز و گنا ہ ہے، لہذا داڑھی کے بال اگر ایک مشت سے کم ہیں تو ایک بار بھی ا نہیں مونڈانا جائز نہیں اور جو نیت آپ بتا رہے ہیں یہ شیطانی وسوسہ ہے، شیطان اچھے خیالات کی آڑمیں انسان سے گناہ کرواتا ہے، ایسے خیال کی طرف بالکل توجہ نہ دیں۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خالفوا المشركين: و فروا اللحى و أحفوا الشوارب" ترجمہ: مشرکوں کا خلاف کرو ، داڑھی بڑھاؤ اور مونچھیں پست رکھو۔ (صحیح بخاری، ص 1091، رقم الحدیث 5892، دار الکتب العلمیۃ، بیروت)

محقق علی الاطلاق علامہ ابن ہمام علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں: الاخذ منھا و ھی دون ذلک کمایفعلہ بعض المغاربۃ و مخنثۃ الرجال فلم یبحہ احد" ترجمہ: داڑھی میں سے کچھ کم کرنا جبکہ وہ اس (یعنی ایک مشت) سے کم ہو جیسا کہ بعض مغربی اور مرد مخنث کرتے ہیں،تو اسے کسی نے جائز نہیں کہا۔ (فتح القدیر، ج 2، ص 352، مطبوعہ: کوئٹہ)

امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن ارشاد فرماتے ہیں: داڑھی کترواکر ایک مشت سے کم رکھنا حرام ہے۔ (فتاوی رضویہ، جلد 23، صفحہ 98، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد بلال عطاری مدنی 
فتوی نمبر: WAT-5274
تاریخ اجراء: 09 صفر المظفر 1448ھ / 24 جولائی 2026ء