
مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1539
تاریخ اجراء: 10رمضان المبارک1444 ھ/01اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جس شیمپومیں
الکوحل شامل ہو اس کا استعمال کرنا منع ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فی زمانہ کثیر علماء و فقہائے کرام نے عموم
بلوی و حاجت کی وجہ سےالکوحل والی خارجی استعمال میں
آنے والی تمام چیزوں
کی اجازت دی ہے۔ شیمپو وغیرہ بھی
چونکہ خارجی استعمال والی چیزیں ہیں،
لہذا اس کے استعمال کی بھی اجازت ہے جبکہ اس کے علاوہ کوئی ناپاک چیزمثلامرداریاسوئرکی
چربی وغیرہ کااس میں ڈالاجانایقینی طورپرثابت
نہ ہو۔ البتہ بچنا بہتر ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم